ETV Bharat / state

Jewar Airport Inauguration: سنگ بنیاد کے پتھر اور بیک ڈرا اسکرین پر املے کی غلطیاں دیکھی گئیں

author img

By

Published : Nov 26, 2021, 2:46 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جیور بین الاقوامی ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران سنگ بنیاد کے پتھر اور بیک ڈرا اسکرین پر املے کی غلطیاں دیکھی گئیں

سنگ بنیاد کے پتھر اور بیک ڈرا اسکرین پر املے کی غلطیاں دیکھی گئیں

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش کے جیور میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران سنگ بنیاد کے پتھر اور وزیراعظم کے پروگرام کے بیک ڈراپ اسکرین پر املا کی غلطیاں دیکھی گئیں۔ خاص بات یہ رہی کہ منتظمین نوئیڈا شہر کا نام صحیح طور پر نہیں لکھ سکے۔ اب سنگ بنیاد اور بیک ڈراپ اسکرین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

سنگ بنیاد پر نوئیڈا کو نائیڈا لکھا گیا:

سنگ بنیاد کے پتھر پر نوئیڈا کے بجائے نائیڈا لکھا گیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گزشتہ 15 دنوں سے ضلع انتظامیہ کے علاوہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور یمنا ایکسپریس وے اتھارٹی کے تمام اہلکار پروگرام کا خاکہ تیار کر رہے تھے۔ خود نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریتو مہیشوری نے بھی مقام کا دورہ کیا۔ اس ہجے کی غلطی پر شہر کے لوگ سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس کی تصاویر ٹویٹر اور فیس بک پر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔

پی ایم اور سی ایم سمیت صرف 6 نام لکھے گئے:

جیور ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت صرف 6 رہنماؤں کے نام پتھر کے تختے پر لکھے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Jewar Airport Inauguration: وزیر اعظم مودی نے جیور ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا

پی ایم اور سی ایم کے علاوہ مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا، اتر پردیش کے شہری ہوابازی کے وزیر نند گوپال نندی، گوتم بدھ نگر کے رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما اور جیور کے مقامی رکن اسمبلی ٹھاکر دھیریندر سنگھ کے نام تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.