ETV Bharat / state

عید میلاد النبیؐ کے جلوس پر تذبذب برقرار - آل انڈیا محمدی مشن

ماہ ربیع الاول کا آغاز ہوچکا ہے لیکن عالمی وبا کورونا وبا کے پیش نظر جلوس نہ نکالنے پر قیاس آرائیاں قائم ہیں۔

آل انڈیا محمدی مشن کے قومی صدر سید ایوب اشرف

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 10:26 AM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں 'آل انڈیا محمدی مشن' کے قومی صدر سید ایوب اشرف نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کو ختم کرنے کی ذمہ داری صرف ہماری نہیں ہے، ہم سے کہیں زیادہ ذمہ داری سرکار کی ہے۔

عید میلاد النبی کے جلوس پر سید اشرف کا بیان

انہوں نے کہا کہ سرکار نے پہلے ہی دکان، بازار، سنیما گھروں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے ایسے میں ہمیں امید ہے کہ جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نکالنے کی اجازت دی جائے گی۔

سید ایوب اشرف نے کہا کہ 'ایک طرف ہم شریعت کے پابند ہیں، تو وہیں دوسری جانب آئین کے مطابق ہمیں چلنا ہے اور حکومت کے جو بھی احکامات ہیں ہم اس کے پابند رہیں گے، کیوں کہ ہم سرکار سے بغاوت کرکے کسی طرح کا جلوس نہیں نکالنا چاہتے'۔

انہوں نے سرکار کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ عید میلاد النبی میں جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے۔

آل انڈیا محمدی مشن کے قومی صدر سید ایوب اشرف
آل انڈیا محمدی مشن کے قومی صدر سید ایوب اشرف

انہوں نے کہا کہ ہم کووڈ-19 گائیڈ لائن کے مطابق جلوس نکالیں گے۔

سید اشرف نے کہا کہ اگر سرکار جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دیتی تو ہم تمام عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اپیل کرتے ہیں، وہ اپنے گھروں میں پرچم کشائی اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کریں۔

خیال رہے کہ لکھنؤ سے نکلنے والا 'مدح صحابہ' جلوس کے ذمہ داران نے کورونا وبا کے پیش نظر جلوس نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کے اس فیصلے کا دوسرے جلوسوں پر بھی اثر پڑسکتا ہے تاہم اب دیکھنا ہوگا کہ اترپردیش حکومت جلوس نکالنے کے لیے کوئی گائیڈ لائن جاری کرتی ہے یا کورونا وائرس کے سبب جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دیتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.