ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں بھارتی بالمیکی دھرم سماج کی قومی صدر نے بات چیت کے دوران بتایا کہ 'ملک بھر میں چل رہے ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کو ختم کرنے کے لیے حکومت کا کوئی بھی نمائندہ مرادآباد کے عیدگاہ میدان میں اب تک نہیں پہنچا ہے۔ یہ حکومت کی مغروریت ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ریاست اترپردیش کے مرادآباد عیدگاہ میدان میں ترمیمی قانون کے خلاف خواتین کا احتجاج ہوتے ہوئے آج 18 دن ہوچکے ہیں اور حکومت کا کوئی بھی نمائندہ ان کی بات سننے کے لیے نہیں پہنچا ہے۔'
للا بابو نے کہا کہ 'کسی بھی مانگ کو لے کر احتجاج کرنے سے پہلے ہمیں اس بات کی پوری جانکاری حاصل کرلینی چاہیے اور حکومت کو بھی چاہیے کے جانکاری مہیا کرائے۔ حکومت کے نمائندے احتجاج کرنے والوں کو سمجھائے اور بتائے کہ اس میں کیا نفع اور نقصان ہے۔'
ایس سی، ایس ٹی پر پوچھے گیے سوال پر انہوں نے کہا کہ 'ایس سی، ایس ٹی اپنے حق کے لیے لڑنے کو تیار ہے۔'