لکھنؤ: لکھنو کے گنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے صدر ڈاکٹر کوثر عثمان ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز کو مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ ڈاکٹر سماج کا بے لوث خدمت گار ہوتا ہے۔ کووڈ وبا کی دوسری لہر میں اترپردیش میں 79 ڈاکٹرز کی موت ہوئی۔ اس کے باوجود ڈاکٹروں کا جذبہ خدمت لائق ستائش رہا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس ترقیاتی دور میں میڈیکل سائنس نے ترقی کی ہے تاہم عوام کی امیدیں بھی ڈاکٹروں سے بڑی ہیں۔ ایسے میں زیادہ تر بیماریوں کا علاج مہنگا ہوگیا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تاہم ڈاکٹرز کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ مریضوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ ان کو بیماریوں کے حوالے سے آگاہ کریں اور بیماری نہ ہو، اس حوالے سے بھی مہم چلائیں کہ قبل از بیماری تمام واقفیت اور احتیاط برتیں۔
یہ بھی پڑھیں: Compulsory retirement: یوپی میں جبری ریٹائرمنٹ کے لیے سرکاری ملازمین کی اسکریننگ