اتر پردیش میں کانوڑ یاترا کو لیکر جہاں انتظامیہ یاترا کو پُرسکون مکمل کرانے کے لئے اپنی ڈیوٹی انجام دینے میں لگے ہوئے ہیں، وہیں کانوڑیوں کی خدمات کے لیے سماجی خدمت گار بھی ان کی خدمات کے لیے راحت کیمپوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں مختلف سماجی تنظیموں کے اراکین اور کاروباری بھی کانوڑ کیمپوں کی تیاریوں میں مشغول ہیں اور وہ اب انتظامیہ سے کانوڑ کیمپوں کی اجازت کے لیے درخواست لگا رہے ہیں تاکہ کانوڑیوں کی خدمات انجام دی جا سکے۔ Special Service Camp for Kanwad Yatri by Muslims
ساون مہینے میں کانوڑ یاترا کے پیش نظر میرٹھ میں بھی کئی مسلم سماجی خدمتگار اور کاروباری بھی کاوڑیوں کے لیے 'خصوصی خدمت کیمپ' اور بھنڈارے کا انعقاد کرتے ہیں۔ میرٹھ کے ہندو مسلم کاروباری مشترکہ تعاون سے دو سال کی رکاوٹ کے بعد اس سال بھی کیمپ کے اہتمام کی تیاریاں کر رہے ہیں اور حکومت کی نئی گائیڈ لائن کے تحت اپنی تیاریوں کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہو گئے ہیں۔ Special Service Camp for Kanwad Yatri by Muslims
یہ بھی پڑھیں: Kanwar Yatra Pilgrims in Muzaffar Nagar: مسلمانوں نے کانوڑ یاتریوں پر پھول برسائے
میرٹھ میں کانوڑیوں کے لیے 'سیوا کیمپوں' کے انعقاد کی تیاریوں میں مشغول مسلم سماجی کارکن اور کاروباری بھی کانوڑیوں کی خدمت میں اپنا تعاون پیش کرتے ہیں۔ ہندو اور مسلم کاروباری مشترکہ تعاون سے کانوڑیوں کی خدمت کر ان کیمپوں میں طبی سہولیات کے علاوہ بھنڈارے کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ ساتھ ہی حکومت کی نئی گائیڈ لائن کے تحت اس سال کیمپوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ Special Service Camp for Kanwad Yatri by Muslims