پولیس چوکی میں علیگڑھ انتظامیہ کی جانب سے ایک خاص میٹنگ رکھی گئی جس میں جمال پور علاقے کے سبھی خاص اور ذمےداران لوگوں کو بلا کر انجم بی (اے سی ایم سیکنڈ) انیل سمانے (سی او سٹی) اور امیت کمار سول لاین تھانہ انچارج نے علاقے کے لوگوں سے جمال پر علاقے کی عید الاضحیٰ سے متعلق پریشانیوں کو جاننے کی کوشش کی اور عید الاضحیٰ کو پرامن طور پر منانے کا مشورہ دیا۔
عید سے متعلق خاص میٹنگ میں انجم بی (اے سی ایم سیکنڈ) نے بتایا کہ عید کے دن خاص حفاظتی، صفائی، پانی اور بجلی کے انتظامات کیے جائیں گے اور کسی بھی طرح کی افواہ پر یقین نہ کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کا تہوار خوشی بھائی چارے اور پرامن طور پر منائیں۔
عیدالاضحیٰ کی نماز سڑک پر بھی ہوگی حفاظتی انتظامات کے ساتھ۔ شہر کی سبھی عید گاہوں اور مساجد کے آس پاس صفائی اور حفاظتی انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔
گذشتہ دنوں علی گڑھ ڈی ایم جناب چند بھوشن نے یہ اعلان کیا تھا کہ سڑک پر کوئی بھی مذہبی (نماز، ہنومان چالیسہ، آرتی وغیرہ) بنا اجازت کے نہیں ہوگی، صرف روایتی مذہبی تہوار سڑک پر کیے جا سکتے ہیں۔
اسی کے مطابق گذشتہ روز جمعہ کی نماز علیگڑھ شہر کی کسی بھی مسجد کے بہار سڑک پر نہیں ادا کی گئی جس کا اعلان شہر مفتی اور علیگڑھ انتظامیہ نے کیا تھا۔