پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے طبی کیمپ کا انعقاد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کمشنریٹ کے تمام پولیس افسران اور پولیس اہلکار صحت اور تندرستی کے حوالے سے کافی حساس ہیں۔ اس کیمپ کا مقصد یہ ہے کہ تمام پولیس افسران اور اہلکار صحت مند رہیں۔
اس سلسلے میں آج پولیس کمشنر آلوک سنگھ کی ہدایت پر پولیس اور محکمہ صحت کے مشترکہ تعاون سے پولیس کمشنر آفس نوئیڈا سیکٹر 108، ضلع گوتم بدھ نگر محکمہ صحت کے تمباکو کنٹرول سیل اور خاص طور پر ڈی سی پی ویمن ویلفیئر خواتین پولیس کے طبی معائنہ کے لئے کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر تمام ورکنگ ویمن پولیس افسران اور خواتین پولیس اہلکاروں کے سینہ اور منہ کے کینسر کی جانچ کی گئی۔ کیمپ میں ماہر نفسیات موجود تھے۔
ذہنی امراض کی ماہر ڈاکٹر اکانکشا بترا نے کہا کہ خواتین اہلکار ذہنی دباؤ کا شکار ہو سکتی ہیں، جس کے لئے ان سے مشورہ کرنا لازمی ہے۔
اس سلسلے میں ڈی سی پی ورندا شکلا نے کہا کہ 59 سے زائد لوگوں نے اپنے ماتحت عملہ کے ساتھ کیمپ میں طبی جانچ کروایا۔
واضح رہے کہ اس کیمپ کا اہتمام محکمہ صحت کی ڈاکٹر شویتا کھرانا اور محترمہ وریندا شکلا نے کیا تھا۔