لکھنؤ: لکھنؤ کے عیش باغ عید گاہ کی جامع مسجد میں عورتوں کو تراویح کی نماز ادا کرنے کے اہتمام کا اعلان کیا گیا ہے۔ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ عورتوں کو تراویح کی نماز ادا کرنے کے لیے خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرد امام کی اقتدا میں خواتین نماز ادا کریں گی اور ان کے لیے پردے کا بند و بست رہے ہوگا۔ مولانا خالد رشید نے کہا ہے کہ 22 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے گا اگر چاند نظر آگیا تو اسی شب نماز تراویح ادا کی جائے گی۔ عید گاہ کی جامع مسجد میں تراویح نماز ادا کرنے کا وقت 08:15 ہے۔ خواتین کے لیے نماز ادا کرنے کے لیے خصوصی بندوبست کا اہتمام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین مرد کی اقتداء میں نماز ادا کریں گی۔ تراویح میں پورا قرآن پاک سننا سنت ہے اور اس سنت سے خواتین محروم رہ جاتی ہیں اس کے پیش نظر خواتین کے لیے خاص انتظام کیا جائے گا۔ جس کی وجہ سے خواتین بھی قرآن پاک سننے کا ثواب حاصل کر سکیں گے۔ مولانا خالد رشید نے فرزندانی توحید سے اپیل کی ہے کہ سبھی لوگ رمضان المبارک کا احترام کریں روزے رکھیں عبادات کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کریں اور اپنی آخرت سنوار سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:
یاد رہے کہ تراویح کی نماز جس طرح سے مردوں کے لیے سنت مؤکدہ ہے، ٹھیک اسی طرح سے عورتوں کے لیے بھی اس کا پڑھنا ضروری ہے۔ بہت سی خواتین غلط فہمی کا شکار ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ تراویح کی نماز صرف مردوں کے لیے پڑھنا ضروری ہے جب کہ ایسا بالکل نہیں ہے۔ جب کہ تراویح کی نماز سنت موکدہ ہے۔ بغیر کسی شرعی عذر کے اگر اس کو چھوڑیں گے تو گنہگار ہوں گے۔ اس لیے مرد و خواتین دونوں کو اس نماز کا پڑھنا ضروری ہے۔ خواتین کی نماز تراویح کی ادائیگی کے طریقہ یہ ہے کہ خواتین بغیر جماعت کے علیحدہ علیحدہ کرکے بیس رکعت نماز، دو دو رکعت کرکے ادا کرے اور ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیر دے۔ نماز تراویح کو عام نمازوں کی طرح کھڑا ہوکر ادا کرنا ہوتا ہے، البتہ اگر کوئی شرعی عذر ہو تو بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
- Iftar at the Delhi Jama Masjid in Ramadan 2022: دہلی کی جامع مسجد میں افطار کا روح پرور منظر