ETV Bharat / state

اے ایم یو: تہذیب الاخلاق کا اسپیشل ایڈیشن 'یاد رفتگاں' شائع

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا تاریخی ماہنامہ تہذیب الاخلاق کا خصوصی ایڈیشن 'یاد رفتگاں' شائع ہوا جس میں اے ایم یو سے وابستہ ان افراد کے بارے میں بتایا گیا ہے جو کورونا وبا کے دوران انتقال کر گئے ہیں۔

تہذیب الاخلاق کا اسپیشل ایڈیشن
تہذیب الاخلاق کا اسپیشل ایڈیشن
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 5:14 PM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ملک میں بری طرح تباہی مچائی ہے اور ہزاروں افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

تہذیب الاخلاق کا اسپیشل ایڈیشن 'یاد رفتگاں

اس وبا کی دوسری لہر کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ 100 سے زیادہ برسرملازمت اور ریٹائرڈ، تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کی اموات ہوئیں جن کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اے ایم یو کے تاریخی رسالے ماہنامہ تہذیب الاخلاق نے خصوصی ایڈیشن 'یاد رفتگاں' شائع کیا ہے جس سے ان اساتذہ کی خوبیاں اور ان کی خدمات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

تہذیب الاخلاق کے مدیر پروفیسر محمد سعود عالم قاسمی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'کورونا وبا کی دوسری لہر میں ہلاک ہونے والوں میں خاصی تعداد اے ایم یو ملازمین کی بھی تھی جس میں موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین بھی تھے۔

تہذیب الاخلاق کا اسپیشل ایڈیشن
تہذیب الاخلاق کا اسپیشل ایڈیشن

ہم نے ان سبھی اساتذہ کو یاد کرتے ہوئے ایک خصوصی ایڈیشن 'یاد رفتگاں' کے نام سے شائع کیا تاکہ آنے والی نسل کو معلوم ہوسکے کہ کس طرح ہونہار اساتذہ نے یونیورسٹی کے لیے اپنی تدریسی خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو پروفیسر کا کام سی بی ایس ای ٹیکسٹ بک میں شامل

پروفیسر محمد سعود عالم قاسمی نے مزید بتایا کہ 'خصوصی ایڈیشن میں 19 اساتذہ پر مضامین شائع کئے گئے ہیں اور یہ اس لیے شائع کئے گئے ہیں تاکہ نئی نسل کو کس طرح قوم کے ان اساتذہ نے طلباء کا مستقبل سنوارنے میں محنت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.