ETV Bharat / state

'رمضان میں حکومتی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے عبادات کریں' - etv bharat urdu

مولانا مسیح اللہ مظہر نے کہا کہ رمضان المبارک میں کرونا وائرس سے متعلق حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل کریں۔ اس دوران ماسک لگائیں، سینیٹائزر کا استعمال کریں اور معاشرتی فاصلے کو بھی ملحوظ رکھیں۔

Holy month of Ramadan
Holy month of Ramadan
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 10:08 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقع جامع مسجد میں رمضان المبارک کی آمد پر ائمہ اور علمائے دین نے ای ٹی وی بھارت اردو نے کی خاص گفتگو کی۔ اس دوران مولانا محمد عمر قصبہ پھولت نے بتایا کہ رمضان المبارک کا مہینہ نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں کہ ''رمضان کا یہ مبارک مہینہ جس میں اللہ تعالی نے قرآن کو نازل فرمایا ہے اس میں انسانوں کے لیے ہدایت ہے''۔

مولانا مسیح اللہ مظہر نے رمضان المبارک سے متعلق بتایا کہ رمضان المبارک کا مہینہ دراصل امت کے لئے ایک بہت بڑا سرمایہ ہے اور یہ مہینہ تمام مہینوں کا سردار ہے، اس مہینے میں ہمیں عبادت کرنی ہے روزہ رکھنا ہے اور قرآن پاک کا اہتمام کرنا ہے۔ اس مہینے میں ہمیں تراویح کا اہتمام بھی کرنا ہے جس طرح اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام صحابہ اہتمام کیا کرتے تھے۔

قاری محمد حبیب الرحمان نے بتایا کی اس مبارک مہینے میں اللہ تعالی کی زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے، اس مہینے میں اللہ تعالی نے ہمارے اوپر روزوں کو فرض کیا ہے اور تراویح کو سنت کیا ہے۔ اللہ تعالی اس مہینے میں ثواب کو بڑھادیتے ہیں، نوافل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر فرضوں کے برابر بڑھا دیتے ہیں۔

ماہ رمضان المبارک نیکیوں کا مہینہ ہے اس مہینے میں اجر و ثواب بڑھا دیا جاتا ہے رمضان کی برکتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے سب سے اہم اور ضروری کام یہ ہے کہ گزشتہ زندگی کی ساری کوتاہیوں، لغزشوں اور گناہوں سے توبہ کر لی جائے، ظاہر و باطن کو خوب پاک صاف کرکے رمضان المبارک کا استقبال کیا جائے، اللہ تعالی نے سورہ بقرہ میں ارشاد فرمایا۔ ''اے ایمان والو تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں جس طرح کہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بنو اور تقوی اختیار کرو''۔

رمضان المبارک

اس ماہ میں قرآن کریم کی کثرت سے تلاوت کریں کیونکہ قرآن پاک رمضان المبارک میں نازل ہوا ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک میں قرآن پاک کا دور فرماتے تھے۔
اسی طرح تراویح بھی رمضان المبارک کا خاص تحفہ ہے اس کا بھی خاص اہتمام کیا جائے، صدقات و خیرات کی کثرت کریں کیونکہ اس مبارک مہینے میں ہر عمل کا ثواب ستر گنا بڑھا دیا جاتا ہے، اس مبارک مہینے میں نماز پابندی سے قائم کریں، تہجد کا بھی اہتمام کریں اور زیادہ سے زیادہ غریب عوام کی مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.