ETV Bharat / state

فلاحی تنظیم شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا کے قومی صدر سے خصوصی بات چیت

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں فلاحی تنظیم شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا کے قومی صدر نے مستقبل کے منصوبوں کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔

خصوصی بات چیت
خصوصی بات چیت
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 11:23 AM IST

شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا کے قومی صدر حاجی ممتاز میاں کا کہنا ہے کہ بدایوں ضلع کے صدر دفتر کا افتتاح قصبہ ککرالہ میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کا مقصد سماج میں فلاح و بہبود کی سرگرمیاں انجام دینے کے ساتھ ساتھ آنے والے دنوں میں اپنے مقصد کے تحت غرباء کی امداد اور معاشرہ کے غریب گھرانوں لڑکیوں کی امداد اور شادی کرانی ہے۔

سماجی امور پر بات کرتے ہوئے حاجی ممتاز میاں کا کہنا ہے کہ ہمیں جمہوریت کے دائرہ میں رہتے ہوئے ظلم کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرنا چاہیے۔

خصوصی بات چیت

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے دستور اور مقرر کردہ اصولوں کے دائرہ میں رہ کر ہی اپنے بھائی کا ساتھ دیتے ہوئے سچائی کی طرف آگے بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال اکیڈمی کی طرف سے ضلع بدایوں میں تقریباً 67 جوڑوں کی شادیاں کرائی گئیں۔ یہ دلہا اور دلہن ان غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے کہ جن کے پاس شادی کے لیے اخراجات کی کمی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے ہیڈ آفس کی ابتداء حضرت شاہ محمد ثقلین میاں نے کی تھی اور شاہ ثقلین میاں حضور درگاہ شرافت بریلی شریف اور درگاہ شجاعت ککرالہ شریف کے ذمہ دار، سرپرست و سجادہ نشین ہیں۔

مزید پڑھیں:جونپور: معروف شاعر شہزاد کلیم سے خصوصی بات چیت

واضح رہے کہ شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا یا کا مرکز درگاہ شرافت بریلی میں ہے اور اکیڈمی کے ضلعی سطح کے اعتبار سے مختلف دفاتر ہیں۔ ایسا ہی ایک دفتر چند روز قبل ضلع بدایوں کے قصبہ ککرالہ میں شروع کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.