ETV Bharat / state

آئی جی موہت اگروال سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں 8 پولیس اہلکاروں کے قتل میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے آئی جی موہت اگروال نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

آئی جی موہت اگروال
آئی جی موہت اگروال
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 7:44 PM IST

اس دوران انہوں نے کہا کہ اس کیس کے تمام ملزمان کو پھانسی کے پھندے تک لے جایا جائے گا۔

آئی جی موہت اگروال سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو

آئی جی موہت اگروال نے ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو یقین دلایا کہ اس جرم میں ملوث تمام ملزمان کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔

اہم بات یہ ہے کہ ہلاک شدہ سی او دیویندر مشرا کے اہل خانہ نے بیکرو کیس میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے بہت سارے سوالات اٹھائے تھے۔

دیویندر مشرا کے اہل خانہ نے کہا تھا کہ جب بیکرو کیس کی ایف آئی آر میں اس وقت کے ایس او ونئے تیواری مدعی ہیں ، جو بدنام زمانہ وکاس دوبے سے رابطہ قائم کرنے کے الزام میں جیل میں ہیں تو ایسی صورتحال میں انصاف کیسے ملے گا؟

دیویندر مشرا کے اہل خانہ نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ ونئے تیواری کے خلاف بیکرو کیس میں مناسب دفعات نہیں لگائی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 2 جولائی 2020 کو بدنام زمانہ مجرم وکاس دوبے کو گرفتار کرنے گئی پولیس ٹیم پر اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں ڈپٹی ایس پی سمیت 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے:'راحت اندوری بے باک اور نڈر شاعر تھے'

اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وکاس دوبے سمیت چھ ملزموں کو ایک انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا جب کہ اب تک متعدد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے موہت اگروال نے کہا کہ پولیس شواہد اکٹھا کررہی ہے ، جس کی بنیاد پر تمام ملزمان کو سزا ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.