وہیں ضلع میں پہلے مرحلے میں کورونا کا ٹیکہ لینے والوں میں سے 24 فی صد لوگ دوسری خوراک لینے نہیں آئے، جس سے محکمہ صحت کو تشویش ہے۔
ویکسینشن میں ابھی دو ہفتے کا وقت باقی ہے۔ ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں آئی کمی کا جائزہ محکمہ صحت نے لیا ہے اور اس کی رپورٹ تیار کی جارہی ہے، جو حکومت کو بھیجی جائے گی۔
وہیں ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 5 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔
ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25442 ہوگئی ہے۔ اب تک کل 25308 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ علاج کے دوران 91 افراد کی موت ہوئی ہے۔ 43 مریضوں کا علاج ابھی جاری ہے۔
اسی دوران 24 فروری تک چلنے والی خصوصی مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ اس مہم میں سرکاری اور نجی دفاتر، تحصیل، بلاک، ضلع کے زیادہ بھیڑ والے علاقوں، کچی آبادی، اسکولوں، مالز، کالجوں، سیلون، پارلر اور بس ڈرائیوروں وغیرہ کے نمونے لے کر کورونا کی جانچ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی: سڑک کے کنارے تڑپ رہی گائے، کوئی پرسانِ حال نہیں
مذہبی مقامات، یہاں گھومنے والے بھکاریوں کے نمونوں کی بھی جانچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہوٹلوں، ریستوراں، سبزی فروشوں، پھل فروشوں، رکشہ ڈرائیوروں، ای رکشہ ڈرائیوروں، سرکاری و نجی بس اسٹینڈ، میٹھائی دکانوں، دودھ فروشوں، جیلوں، ناری نکتن، اولڈ ایج ہومز میں کچھ نمونے لئے جا چکے ہیں۔