ETV Bharat / state

بارہ بنکی میں چنیی صدر کا پتلا نذر آتش - اترپردیش

بارہ بنکی میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے چین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور چین کے صدر شی جن پنگ کا پتلا جلایا۔

چینی صدر کا پتلا
چینی صدر کا پتلا
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 4:39 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سماجوادی کے پارٹی دفتر سے نکل کر ایس پی کارکنان نے چھایا چوراہے پر شی جنپنگ کا پتلا جلایا۔

اس دوران انہوں نے چین کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ پارٹی کے ضلع صدر حافظ ایاز نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا 'جس وقت ملائم سنگھ یادو وزیر دفاع تھے تو انہوں نے چین کو اس کی حد کے اندر چار کلومیٹر تک کھدیڑ دیا تھا۔ لیکن موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں ملک کی سرحدیں محفوظ نہیں رہیں'۔

انہوں نے کہا 'نیپال جیسا ملک جسے بھارت نے سہارا دیا ہے وہ بھی آج ملک کو آنکھ دکھانے کی کوشش کر رہا ہے'۔

بارہ بنکی میں چنیی صدر کا پتلا نظر آتش

انہوں نے مزید کہا 'ان تمام مسائل کو لیکر ایس پی کارکنان نے شی جن پنگ کا پتلا نذر آتش کیا ہے اور آج سے عہد کیا ہے کہ وہ آئندہ چینی ساز و سامان کا استعمال نہیں کریں گے'۔

حال ہی میں لداخ کی وادی گلوان میں سرحد کے قریب بھارت اور چین کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی، جس میں 20 بھارتی فوجی جوان ہلاک ہو گئے تھے، اور اس کے بعد سے ہی ملک بھر میں چین کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے چین کے پروڈیکٹس کا بائکاٹ کرنے کی گذارش کی جارہی ہے اور لوگ چینی صدر کا پتلا جلا رہے ہیں اور چینی سامان کو توڑ کر پھینک رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.