ETV Bharat / state

سروجنی نائیڈو کا یوم پیدائش ایس پی 'یوم خاتون' کے طور پر منائے گی - ایس پی صدر اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) اترپردیش کی پہلی گورنر سروجنی نائیڈو کا یوم پیدئش 'قومی یوم خاتون' کے طور پر منائے گی۔

SP's will celebrate SAROJINI Naidu's birthday as 'Women's Day'
سروجنی نائیڈو کا یوم پیدائش ایس پی 'یوم خاتون' کے طور پر منائے گی
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 10:41 PM IST

اترپردیش کی پہلی گورنر اور مجاہد آزادی سروجنی نائیڈو کی پیدائش 13 فروری 1879کو ہوئی تھی۔ ان کے یوم پیدائش کو سماج وادی پارٹی 'قومی یوم خاتون' کے طور پر منائے گی۔

ایس پی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر پارٹی ان کے یوم پیدائش کو 13 فروری کو خواتین کے مسائل پر حکومت کو گھیرنے کے لئے سبھی ضلع ہیڈکوارٹر پر 'سماج وادی خاتون گھیراؤ' پروگرام کا انعقاد کر کے خواتین سے متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کریں گی۔

سروجنی نائیڈو نے گاندھی جی کی قیادت میں جد و جہد آزادی میں کئی تحریکات کی قیادت کی اور جیل بھی گئیں۔ وہ کئی زبانوں کی جانکار اور اچھی شاعرہ بھی تھیں۔

سروجنی نائیڈو نے لندن کے کنگ جارج کالج اور کیمبرج کے گرنٹ کالج میں پڑھائی کی تھی۔ سنہ 1925 میں وہ کانپور میں ہوئے کانگریس اجلاس میں صدر بنیں اور آزادی ملنے کے بعد ریاست کی پہلی گورنر بھی بنیں۔ ان کا انتقال 2 مارچ 1949 کو ہوا۔ لکھنؤ کے حضرت گنج میں سروجنی نائیڈو پارک میں ان کی مورتی واقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.