ETV Bharat / state

MLA Irfan Solanki Shifted to Maharajganj Jail رکن اسمبلی عرفان سولنکی مہاراج گنج جیل منتقل - عرفان سولنکی کی خودسپردگی

کانپور ضلع جیل میں بند سِساماؤ حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی عرفان سولنکی کو ڈسٹرکٹ جیل مہاراج گنج بھیج دیا گیا ہے۔ اسپیشل سکریٹری سریش کمار پانڈے کا خط منگل کو جیل انتظامیہ کو بھیجا گیا۔

MLA Irfan Solanki Shifted to Maharajganj Jail
رکن اسمبلی عرفان سولنکی مہاراج گنج جیل منتقل
author img

By

Published : Dec 21, 2022, 1:55 PM IST

کانپور: اتر پردیش کے ضلع کانپور میں واقع ضلع جیل میں بند سِساماؤ حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے عرفان سولنکی کو ڈسٹرکٹ جیل مہاراج گنج منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپیشل سکریٹری سریش کمار پانڈے کا خط ملنے کے بعد بدھ کو ایم ایل اے عرفان سولنکی کو سخت سکیورٹی اور بھاری پولیس فورس کے ساتھ مہاراج گنج جیل منتقل کیا گیا۔ بتا دیں کہ عرفان سولنکی کے خلاف 14 مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں آتش زنی اور پلاٹ پر قبضے کا معاملہ شامل ہے۔ MLA Irfan Solanki surrendered

بدھ کی صبح کانپور پولیس کمشنریٹ کے اعلیٰ افسران کی موجودگی میں ایس پی ایم ایل اے کو مہاراج گنج جیل بھیجا گیا۔ جیل سے باہر آتے ہی جب صحافیوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کسی کی بھی بات کا کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی سے پولیس گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ پولیس جیپ میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔ تاہم باہر جاتے ہوئے انہوں نے پولیس جیپ کے اندر سے ہاتھ ہلا کر کارکنان کو احساس دلایا کہ وہ اپنی لڑائی میں نہ تو اکیلے ہیں اور نہ ہی پریشان ہیں۔

رکن اسمبلی عرفان سولنکی جیسے ہی جیل سے باہر آئے، ان کی اہلیہ نسیم سولنکی اور والدہ خورشیدہ بیگم کے چہروں پر مایوسی صاف دکھائی دے رہی تھی اور ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ انہوں نے عرفان سے ملنے کی کوشش کی لیکن بڑی تعداد میں پولیس کی موجودگی کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ دوسری طرف جوائنٹ کمشنر آف پولیس آنند پرکاش تیواری نے کہا کہ حکومت سے موصولہ ہدایات اور قواعد کے مطابق ایس پی ایم ایل اے کو مہاراج گنج جیل بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کانپور کی سیسامئو اسمبلی حلقہ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی عرفان سولنکی اور ان کے بھائی رضوان سولنکی نے ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں کانپور کمشنر کیمپ آفس کے سامنے خودسپردگی کی تھی۔ اس دوران رکن اسمبلی حسن رومی، امیتابھ باجپئی اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عرفان سولنکی نے قرقی کی کارروائی سے بچنے کے لیے خودسپردگی کی ہے۔ دراصل ایم ایل اے عرفان سولنکی اور ان کے بھائی رضوان سولنکی پر حال ہی میں ایک بزرگ خاتون نے ان کے گھر پر زبردستی قبضہ کرنے اور گھر کو جلانے کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تاہم اس کے بعد سے عرفان سولنکی اور رضوان سولنکی فرار تھے۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دی تھیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی تھیں۔

اس کے ساتھ ہی ایم ایل اے نے عدالت میں پیشگی ضمانت کی درخواست بھی دائر کی تھی جس کی سماعت 5 دسمبر کو ہونی تھی لیکن اس سے پہلے جمعہ کو عرفان پولیس کمشنر کانپور بی پی جوگ دنڈ کے پاس خودسپردگی کے لیے پہنچ گئے۔ عرفان پر جعلی دستاویزات بنا کر ہوائی سفر کرنے کا بھی الزام ہے، جس پر پولیس دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر سکتی ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے دائر کی گئی پیشگی ضمانت کی درخواست کے پیش نظر کیس ڈائری عدالت میں پیش کی جا چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.