ETV Bharat / state

SP Conference in Jaunpur: 'اتر پردیش کے عوام نے اکھیلیش یادو کو سی ایم بنانے کا من بنا لیا ہے'

author img

By

Published : Dec 19, 2021, 10:49 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور کے شاہ گنج اسمبلی حلقہ کے اشرف پور اسرہٹہ میں سماج وادی پارٹی Samajwadi Party کے رکن اسمبلی شیلیندر یادو کی جانب سے 'سپا لاؤ پردیش بچاؤ' SP Lao Praesh Bachao سماجک بھائی چارہ سمیلن کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وزیر رام اچل راجبھر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سپا لاؤ پردیش بچاو
سپا لاؤ پردیش بچاو

اتر پردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election 2022 کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔ اس دوران جونپور میں سماجوادی پارٹی Samajwadi Party کے اجلاس میں سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ یوپی کے عوام نے بی جے پی کو شکست دینے کا من بنا لیا ہے اور اکھیلش یادو دوبارہ ریاست کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

سپا لاؤ پردیش بچاو

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر رام اچل راجبھر نے کہا کہ صوبہ کی عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ کب الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے اور وہ سائیکل کو ووٹ دے کر اکھیلیش یادو کو وزیراعلیٰ منتخب کریں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی شکست قریب دیکھ کر مرکزی قیادت کے اشاروں پر سماج وادی پارٹی کے لیڈران کے گھروں پر چھاپے ماری کی گئی۔

رام اچل نے مزید کہا کہ 'اکھیلیش یادو کی وجے رتھ یاترا میں سماج وادی پارٹی کی بڑھتی مقبولیت سے بوکھلائی بے جی پی اکھیلیش یادو کی نقل کرتے ہوئے اپنی یاترا کی نا صرف شروعات کی بلکہ چوٹی کے لیڈران نے صوبہ میں ڈیرا ڈال دیا ہے لیکن بی جے پی کے لوگوں کو یہ بات ذہن نشین کرلینا چاہیے کہ اتر پردیش کے عوام انہیں مغربی بنگال کی طرح یہاں بھی رد کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی سابقہ حکومت کے ذریعہ کرائے گئے ترقیاتی کاموں کا رنگ و روغن کرواکے صرف افتتاح کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.