ETV Bharat / state

Mayawati Targets Samajwadi Party ایس پی خود کو امبیڈکر وادی بتانے کا دکھاوا کررہی ہے، مایاوتی - فرضی امبیڈکروادی ہونے کا االزام

مایاوتی نے جمعرات کو ایس پی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے ذریعہ اپنے چال، کردار، چہرہ کو امبیڈکر وادی دکھانے کی کوشش ویسے ہی فرضی، ناٹک اور دھوکہ ہے جیسا کہ ووٹوں کے مفاد کی خاطر دیگر پارٹیاں بھی اکثر یہاں ایسا کرتی رہتی ہیں۔ ان کا دلت و پسماندہ سماج سے پیار 'منھ میں رام بغل میں چھری' کو ہی ظاہر کرتا ہے۔ Mayawati Accused Samajwadi Party of Being a 'Fake Ambedkarwadi'

مایاوتی
مایاوتی
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 8:23 PM IST

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش میں اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر 'فرضی امبیڈکر وادی' ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی خاطر ایس پی بھی دیگر پارٹیوں کی طرح خود کو امبیڈکر وادی بتانے کا دکھاوا کر رہی ہے۔ Mayawati accused Samajwadi Party of being a 'fake Ambedkarwadi'

مایاوتی نے جمعرات کو ایس پی پر طنز کستے ہوئے کہا’سماج وادی پارٹی کے ذریعہ اپنے چال، کردار، چہرہ کو ’امبیڈکر وادی‘دکھانے کی کوشش ویسے ہی فرضی، ناٹک اور دھوکہ ہے جیسا کہ ووٹوں کے مفاد کی خاطر دیگر پارٹیاں بھی اکثر یہاں ایسا کرتی رہتی ہیں۔ ان کا دلت و پسماندہ سماج سے پیار’منھ میں رام بغل میں چھری‘کو ہی ظاہر کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے آج پارٹی کے قومی کنونشن خود کو امبیڈکر وادی بتاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت پر امبیڈکروادیوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ مایاوتی نے ایس پی حکومت کو امبیڈکر اور بہوجن مخالف بتایا۔

اترپردیش کے سابق وزیر اعلی مایاوتی نے ٹوئٹ میں لکھا’ حقیقت میں عزت مآب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیدکر کے آئینی و انسانیت پسند اقدار کو پورا کر کے ملک کے کروڑوں غریبوں، دلتوں، پسماندہ طبقات، محرومین وغیرہ کا مفاد، کلیان و بہبود کرنے والی کوئی بھی پارٹی و حکومت نہیں اور ایس پی کی تو پوری تاریخ ہی ڈاکٹر امبیڈکر و بہوجن مخالف رہی ہے۔

اپنے ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے ایس پی کے امبیڈکر پیار پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا’ایس پی میعاد کار میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے پیروکاروں کو پوری طرح سے نظرانداز کیا گیا اور ان پر ناانصافی۔زیادتی ہوتی رہی۔ بزرگوں کی یادو میں بی ایس پی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے نئے اضلاع، یونیورسٹیاں،پارک وغیرہ کے نام بھی ذات۔پات کی دشمنی کی وجہ سے تبدیل کردئیے۔کیا ایس پی کا یہی ڈاکٹر امبیڈکر پریم ہے۔

مزید پڑھیں:Mayawati criticizes BJP Government: علی گڑھ: مایاوتی نے ایس پی اور بی جے پی کے لاء اینڈ آرڈر پر اٹھائے سوال

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.