اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بےچینی محسوس کرنے پر انہیں اسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
جمعرات کو سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ اس دوران انہیں بے چینی کی وجہ سے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں جمعرات کو ملائم سنگھ یادو نے بےچینی کی شکایت کی تھی۔ ان کی جسمانی اور دیگر جانچ کی جارہی ہے۔ ملائم سنگھ ایک طویل عرصے سے علیل ہیں۔ 82 سالہ ملائم سنگھ یادو نے 7 جون یعنی 23 دن پہلے کورونا ویکسین کی خوراک لی تھی۔ ملائم سنگھ کو اکثر پیٹ میں درد کی شکایت رہتی ہے۔ حالیہ دنوں میں انہیں کئی بار اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Mulayam singh vaccination: ملائم سنگھ نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی
واضح رہے کہ اس سال مئی میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ پیٹ میں تکلیف کی شکایت کے بعد انہیں میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دسمبر کے مہینے میں بھی ملائم سنگھ کو پیٹ کی شکایت کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جب کہ اس سے پہلے بھی انہیں اگست میں بھی داخل کرایا گیا تھا۔