ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں آج صبح دس بجے سے سماجوادی پارٹی کارکنوں نے علی گڑھ ضلع ڈی ایم دفتر ( کلکٹریٹ) کے باہر یوگی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جس میں تقریبا 300 کارکنوں نے احتجاج میں حصہ لیا۔
دفعہ 144 اور احتجاج کے مدنظر علیگڑھ انتظامیہ نے خاصی تعداد میں پی ایس سی اور آر اے ایف تعینات کی ہیں۔
کارکنوں نے احتجاج کے دوران ایک میمورنڈم موجودہ اترپردیش یوگی حکومت کے خلاف علی گڑھ کے اے سی ایم انجم بی کو دیا۔
میمورنڈم دینے کے بعد سماجوادی پارٹی کے کارکنوں نے یوگی حکومت مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ایک پتلا پھونکا جس کے بعد پی ایس سی اور سی او انل ثمانیہ نے سماج وادی کارکنوں کو گرفتار کیا۔
گرفتاری کے دوران خاتون کارکنوں سے بھی بدسلوکی اور دھکا مُکی کی گئی، خاتون کارکن اندر یادب اے سی ایم کی گاڑی کے آگے لیٹ گئیں اور یوگی مردہ باد یوگی حکومت مردہ باد کے نعرے لگانے لگیں۔
گرفتاری کے دوران خاتون کارکن کے ساتھ دھکامکی کی گئی۔ پتلا پھونکنے کے بعد پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کیا اس کے بعد دیگر کارکنوں نے اپنی گرفتاری دی جس میں تقریبا بارہ کارکن شامل ہیں۔
آج احتجاج میں علیگڑھ سماج وادی پارٹی کے اعلی لیڈر بھی شامل رہے، جس میں سابق ایم ایل اے ظفر، سابق ایم ایل اے راکیش سنگھ، آجو عشاق اور دیگر لوگ موجود رہے۔