ETV Bharat / state

بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل - saharanpur

پڑوسی جب چھت پر پہنچے تو دیکھا قاتل مقتول کی لاش کو بے رحمی سے زینے سے گھسیٹتا ہوا لے جارہا تھا۔

بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل
author img

By

Published : Mar 15, 2019, 7:26 PM IST

ریاست اترپردیش میں ضلع سہارنپور کے دیوبند میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب محلّہ پٹھان پورہ میںایک شخص نے اپنی سوتیلی ماں کو چار پائی کے پائے سےسر پر حملہ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

پڑوسیوں نے چیخ پُکار سن کر جب چھت پر جا کر دیکھا تومزکورہ شخص مقتول کی لاش کو بے رحمی سے زینے سے گھسیٹتا ہوا لے جارہا تھا۔

پڑوسیوں نے اس سانحہ کی اطلاع فوری طور سے پولس کو دی۔

واردات کی خبر ملتے ہی پولس موقع پر پہنچی اور ملزم سمیت اس کے ایک دوست کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ محلّہ پٹھان پورہ بیریاں میں تنویر اپنی دوسری اہلیہ ہما عرف تبسّم کے ساتھ مقیم تھا، جبکہ اس کی پہلی بیوی محلّہ سرائے پیر زدگان میں رہتی تھی۔

آج تنویر کی پہلی بیوی کا بیٹا عظیم الشان اپنی سوتیلی ماں کے گھر پر آیا، اور کسی بات کو لیکر اس کے ساتھ کہا سنی ہو گئی۔

جھگڑا اتنا بڑھ گیا کی بے رحم بیٹے نے اپنی سوتیلی ماں کو چار پائی کے پائے سے بڑی بے رحمی سے مار کر لہو لہان کردیا، جس سے ہما عرف تبسّم کی موقعے پر ہی موت ہو گئی۔

سوتیلی ماں کو ہلاک کرنے کے بعد عظیم الشان موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پڑوسیوں نے چیخ پُکار سن کر قاتل بیٹے کو پکڑ لیا اور پولیس کو خبر کر دی۔

پولیس نے قاتل کی حقیقی ماں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

موقعے پر پہنچے دیوبند علاقے کے افسر اجے شرما نے بتایا کہ یہ معاملہ آپسی رنجش کا لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تفتیش کا معاملہ ہے اور تفتیش کے بعد ہیآگے کی کارروائی کی جائے گی۔

کیا دور جدید میں اب رشتوں کی اہمیت ختم ہوتی جارہی ہے، کیا اب بیٹے ہی بنیں گے اپنی ماں کے قاتل، ماں تو بالآخر ماں ہوتی ہے اگرچہ سوتیلی ہو!۔

Intro:اینکر

سہارنپور کے دیوبند علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب محلّہ پٹھان پورا کے  اس بے رحم دور کے بیٹے نے اپنی سوتیلی ماں کو چھت پر چار پائی کے پائے سے  بڑی بے رحمی کے ساتھ سر پر وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔  پڑوسیوں نے چیخ پُکار سن کر اپنی چھت پر جا کر دیکھا تو  بے رحم بیٹا اپنی ماں کی لاش کو  زینے کی سیڑھیوں سے بے رحمی سے گھسیٹتا ہوا دیکھائی دیا۔ پڑوسیوں نے اس کی خبر فورن پولس کو دی۔ محلّے کے لوگ موقع پر اکٹھا ہو گئے۔   واردات کی خبر ملتے ہی پولس موقع پر پہنچی اور نے رحم سوتیلے بیٹے کو اور اس کے ایک دوست کو حراست میں لے لیا ہے۔ 

Body:محلّہ پٹھان پورا بیریاں میں تنویر اپنی دوسری بیوی ہما عرف تبسّم کے ساتھ رہتا تھا جبکہ اس کی پہلی بیوی محلّہ سرائے پیر زدگان میں رہتی تھی۔  آج تنویر کی پہلی بیوی کا بیٹا عظیم الشان اپنی سوتیلی ماں کے گھر پر آیا۔ اور کسی بات کو لیکر اس کے ساتھ کہا سنی ہو گئی۔  جھگڑا اتنا بڑھ گیا کی بے رحم بیٹے نے اپنی سوتیلی ماں کو چار پائی کے پائے سے بڑی بے رحمی سے وار کر لہو لوھان  کر دیا۔  جس سے ہما عرف تبسّم کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ لیکن بے رحم بیٹے کو اس اور بھی صبر نہیں آیا تو سوتیلی ماں کی لاش کو زینے کی سیڑھیوں سے کھینچتے ہوئے اس کے کمرے میں لا کر ڈالا دیا۔ اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا  پڑوسیوں نے جب چیخ پُکار سنی تو  قاتل بیٹے کو گھیر لیا اور پولس کو خبر دے دی  موقع پر پہنچی پولس نے قاتل بیٹے عظیم الشان اور اس کے ایک دوست کو حراست میں لے لیا ہے ساتھ ہی تنویر کی پہلی بیوی کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔  موقع پر پہنچے دیوبند علاقے  کے افسر اجے شرما نے بتایا کہ پہلی نظر میں یہ معاملہ  آپسی رنجش کا لگ رہا ہے۔ یہ تفتیش کا معاملہ ہے اور تفتیش کے بعد ہی  آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ واردات کے بعد سے پورے محلّے میں ماتم کا ماحول بنا ہوا ہے۔ 

Conclusion:بائٹ 1 محصنہ  پڑوسی 

بائٹ2 جاوید   پڑوسی 

بائٹ 3 اجے شرما سی او دیوبند 

رپورٹ  تسلیم قریشی سہارنپور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.