ETV Bharat / state

Saharanpur Murder Case حاملہ ساس اور بیوی کو زندہ جلانے کے پاداش میں داماد گرفتار - شوہر نے حاملہ ساس اور بیوی کو آگ کے حوالے کیا

سہارنپور میں بیوی کو لینے سسرال گئے شوہر نے بیوی کو نہ بھیجنے سے ناراض ہوکر اپنی حاملہ ساس اور بیوی کو آگ کے حوالے کردیا۔ اس واقعہ میں ساس کی موت ہوگئی جبکہ بیوی شدید طور سے جھلس گئی۔ پولیس نے ملزم نتین کو گرفتار کرلیا ہے۔Saharanpur Murder Case

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 29, 2022, 4:22 PM IST

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں بیوی کو لینے سسرال گئے شوہر نے بیوی کو نہ بھیجنے سے ناراض ہوکر اپنی حاملہ ساس اور بیوی کو آگ کے حوالے کردیا۔ اس واقعہ میں ساس کی موت ہوگئی جبکہ بیوی شدید طور سے جھلس گئی۔پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ واقعہ شہر کے تھانہ جنکپوری علاقے کی پولیس چوکی ٹرانسفامر نگر کی کرشنا دھام کالونی کا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ 25سالہ نتن اپنی بیوی رتکا کو لینے سسرال گیا تھا۔ بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے کے حوالے سے ہوئے تنازع میں نتن نے 45سالہ حاملہ ساس پائل اور رتیکا پر پٹرول ڈال کر دونوں کو آگ لگا دیا۔Saharanpur Murder Case

اس واقعہ میں پائل کی دردناک موت ہوگئی جبکہ ریتیکا 80فیصدی جھلس گئی ہے۔ اسے ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک دیکھتے ہوئے اسے ہائر سنٹر کے لئے ریفر کردیا ہے۔ ایس پی سٹی ابھیمینو مانگلک نے بتایا کہ آج صبح تقریباً پانچ بجے اطلاع ملنے پر وہ اے ایس پی پریتی یادو،پولیس انسپکٹر اویناش گوتم وغیرہ کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے۔ تب تک پائل کی موت ہوچکی تھی۔ اور ریتیکا شدید طور سے جھلسی ہوئی تھی۔ پولیس نے ملزم نتین کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rape Accused Arrested : نابالغ لڑکی کی عصمت دری، ملزم گرفتار

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.