ETV Bharat / state

Software Engineer Committed Suicid: سافٹ ویئر انجینئر نے بیسویں منزل سے کود کر خود کشی کرلی

نوئیڈا میں گزشتہ رات ایک سافٹ ویئر انجینئر نے 20ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے سے پہلے سافٹ ویئر انجینئر نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو ملاقات کے لیے بلایا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ خودکشی لگتی ہے۔ جب کہ دوسری صورتحال میں گرل فرینڈ فلیٹ میں نشہ کی حالت میں پائی گئی۔

سافٹ ویئرانجینئرنے 20 ویں منزل سے کود کر خود کشی کرلی

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 11:11 AM IST

نوئیڈا: ریاست اترپردیش نوئیڈا میں گزشتہ رات ایک سافٹ ویئر انجینئر نے 20ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ زمین پر گرنے کے بعد سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے سے پہلے سافٹ ویئر انجینئر نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو ملاقات کے لیے بلایا اور پھر اپنے فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ سوسائٹی کے لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے سافٹ ویئر انجینئر کو نوئیڈا کے قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ہسپتال کے ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ہریانہ کے سونی پت کا رہائشی 26 سالہ نمن مدان نوئیڈا کے سیکٹر 168 میں واقع گولڈن پام ہاؤسنگ سوسائٹی میں قیام پزیر تھا۔ نمن مدن نوئیڈا میں واقع ایک معروف کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق رات اس نے اپنے فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ بتایا جا رہا ہے کہ نمن نے مرنے سے پہلے اپنی گرل فرینڈ کو ملاقات کے لیے بلایا تھا۔ کال کرنے کے بعد اس کی گرل فرینڈ بھی فلیٹ پہنچ گئی تھی۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نمن اور اس کی گرل فرینڈ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا ہو گا، جس کی وجہ سے سافٹ ویئر انجینئر نے ذہنی تناؤ میں 20ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

مزید پڑھیں:Crime Report of Aurangabad اورنگ آباد پولیس نے سالانہ کرائم رپورٹ جاری کی

اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں خودکشی لگتی ہے۔ جب کہ دوسری جانب پولیس کو یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ دونوں نے ملاقات کے بعد نشہ آور اشیا کا استعمال کیا تھا۔ حالانکہ نمن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی نشے کا پتہ چل سکے گا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جب ٹیم موقع پر پہنچی تو اس کی گرل فرینڈ نشے کی حالت میں پائی گئی تھی۔ پولیس اس پورے معاملے کی سنجیدگی سے تفتیش کر رہی ہے اور ہر پہلو سے معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.