ETV Bharat / state

رامپور: حقیقت مائنارٹی تنظیم نے ضرورت مندوں میں گرم کپڑے تقسیم کئے

موسم سرما کے پیشِ نظر فلاحی تنظیم حقیقت مائنارٹی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے آج ضرورت مندوں میں گرم کپڑے تقسیم کئے گئے۔

author img

By

Published : Nov 7, 2021, 12:00 PM IST

حقیقت مائنارٹی تنظیم نے ضرورت مندوں میں گرم کپڑے تقسیم  کئے

اترپردیش کے ضلع رامپور میں موسم سرما کی آمد کو دیکھتے ہوئے فلاحی تنظیم حقیقت مائنارٹی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے آج ضرورت مندوں میں گرم کپڑے تقسیم کئے گئے۔

ویڈیو
رامپور کی آسرا کالونی میں حقیقت مائنارٹی ویلفیئر سوسائٹی کے رضاکاروں کی جانب سے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں ضرورت مند افراد کے لیے گرم کپڑے تقسیم کئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں حقیقت مائنارٹی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد ناظم نے بتایا کہ 'ہر سال ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے اس کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ضرورت مند لوگوں میں گرم کپڑے تقسیم کئے جاتے ہیں۔

وہیں تنظیم کے رضاکار فہد احمد نے بتایا کہ ضرورتمندوں میں تقسیم کئے جارہے کپڑوں کو تنظیم کے کارکنان پہلے ان لوگوں سے گرم کپڑے حاصل کرتے ہیں جن کے پاس ضرورت سے زیادہ کپڑے ہوتے ہیں یا جو لوگ اپنی ضرورت پوری کرچکے ہوتے ہیں اور اس کا اچھا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:مظفرنگر فساد متاثرین میں نئے مکانات کی تقسیم

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رحمت کے پیغام کو عام کرنے کے مقصد سے یہ کیمپ لگائے جاتے ہیں اور بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں میں کپڑے تقسیم کئے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آسرا کالونی میں لگائے گئے اس کیمپ میں مسلمانوں کے ساتھ دیگر برادران وطن بھی گرم کپڑے حاصل کررہے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.