مسافروں کے پاس نہ ہی کھانے کی اشیاء موجود ہیں اور نہ ہی کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے طبی سامان ہیں۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس کی کئی سماجی تنظیمیں مشترکہ طور پر مسافر، مزدور اور بھوکوں کو کھانا کھلانے میں سرگرم نظر آ رہی ہیں، یہ سماجی تنظیم پہلے تو خود ہی بھوکے افراد اور ضرورت مندوں کو تلاش کر کھانا کھلاتی تھیں، لیکن اب ان کے پاس فون آتے ہیں جس کے بعد موقع پر پہنچ کر مفت کھانا فراہم کرتے ہیں۔
ایک سماجی تنظیم کے رکن پروین کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ ایک دن میں میں 400 افراد کو کھانا کھلاتے ہیں اور اس کام میں ناصرف سماجی تنظیمیں معاون ہے، بلکہ ضلع انتظامیہ بھی مکمل تعاون کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کھانا تقسیم کرنے کے ساتھ مفت طبی اشیاء بھی فراہم کی جارہی ہے تاکہ کی خطرناک کورونا وائرس سے بچایا جا سکے۔ ایسے میں سب سے بڑا چیلنج یہ ہے لاک ڈاؤن کے ابتدائی دنوں میں تو سماجی تنظیمیں شہرکےمختلف مقام پر ضرور بھوکوں کو کھانا کھلا رہی ہیں لیکن کیا یہ آخری ایام تک مزدور غریب اور ضرورت مند کی ضرورت کو یہ تنظیمیں پورا کرسکیں گی یا نہیں؟