ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو بھی پولیس کا ساتھ دینا چاہیے اور پولیس کو بھی سختی کے ساتھ سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرانا چاہیے۔
واضح رہے کہ مئو میں کئی جگہ پر سوشل ڈسٹینسنگ کے تئیں لاپرواہی برتی جارہی ہے، شہر میں کئی دکانوں پر لوگوں کی بھیڑ نظر آرہی ہے۔
خاص طور پر میڈیکل سٹورز پر عوام لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررہے ہیں، انتظامیہ اور پولیس کی بے رخی سے کوروناوائرس کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
ایسا ماننا ہے کہ لوگ اپنے روز مرہ کے کاموں میں اتنے مصروف ہوجاتے ہیں کہ انہیں سوشل ڈسٹینسنگ کی پرواہ ہی نہیں رہتی۔
واضح رہے کہ ریاست کے وزیراوعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے بھی کہا تھا کہ لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کریں، ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔