ETV Bharat / state

علی گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے اب تک 55 افراد ہلاک - اب تک زہریلی شراب پینے سے 55 لوگوں کی موت

علی گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے اب تک 55 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 17 افراد کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے۔ جنہیں علاج کے لئے میڈیکل کالجز اور ضلع اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے تو وہیں علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

علی گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے اب تک 55 افراد ہلاک

author img

By

Published : May 30, 2021, 10:52 AM IST

Updated : May 30, 2021, 12:07 PM IST

اتر پردیش کے علی گڑھ ضلع میں اب تک زہریلی شراب پینے سے 55 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس میں گاؤں کے لوگوں کے ساتھ گیس باٹلنگ پلانٹ کے ڈرائیور اور ملازمین بھی شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اس واقعہ میں 17 افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ جو جے این میڈیکل کالج اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل ہے۔

تاہم ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے اب تک 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ہفتہ کے روز علی گڑھ کے رکن پارلیمان اور ضلعی مجسٹریٹ کے مابین ہلاکتوں کی تعداد میں تال میل نہیں تھا۔

لوگوں کا الزام ہے کہ علی گڑھ کی ضلعی انتظامیہ شراب اسکینڈل کی حقیقت کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ شراب اسکینڈل میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد چھپ رہی ہے۔ رات گئے تک 48 لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پہنچی ہے۔ تاہم اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

جمعرات کی رات سے شروع ہونے والی اموات کا سلسلہ ابھی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس میں انڈلہ علاقے میں واقع ایچ پی باٹلنگ پلانٹ کے ٹینکر ڈرائیور سمیت 55 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

غور طلب ہے کہ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ ڈسٹرکٹ اسپتال اور میڈیکل کالج میں 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

علی گڑھ پولیس اسٹیشن لودھا، خیر، جواں، ٹپل، پساوا کے مختلف علاقوں سے شراب برآمد کی گئی۔

محکمہ ایکسائز شراب مافیا کو روکنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ انتظامیہ نے غیر قانونی شراب روکنے کے لئے کوئی مہم شروع نہیں کی۔

گاؤں والوں نے کرسوعہ اور دیگر علاقوں میں شراب کے سرکاری ٹھیکوں کے مخالف تھے۔ خاص طور پر خواتین نے شراب ٹھیکے کو ختم کرنے کے لئے آواز بلند کی تھی۔ لیکن ضلعی انتظامیہ نے اسے نظر انداز کردیا۔

محکمہ ایکسائز کے کچھ سرکاری ٹھیکے اس طرح تھے۔ جو زیادہ سے زیادہ محصولات دے رہے تھے۔ جس کی وجہ سے گاؤں والوں کا احتجاج کو نظر انداز کیا گیا اور اس سے سرکاری شراب ٹھیکیداروں کے حوصلے بلند ہوتے رہے۔

ایک ماہ قبل اس ٹھیکے کی دیسی شراب خریدنے اور پینے کے بعد پشوپندر نامی شخص کی موت کرسوعہ گاؤں میں ہوئی تھی۔ پشپندر کی موت کے بعد بہن سشما نے ایکسائز حکام سے شکایت کی۔ لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اگر اس وقت سشما کی شکایت پر غور کیا گیا ہوتا تو آج لوگ زہریلی شراب کی وجہ سے نہیں مرتے۔

شراب اسمگلروں کا نیٹ ورک بہت مضبوط ہے۔ ہریانہ سے علی گڑھ میں شراب کی ایک بڑی مقدار اسمگلنگ کی جاتی ہے۔ اسمگلنگ کا کاروبار ہریانہ سے ملحقہ حمید پور ٹپل سرحد سے ہوتا ہے۔

یہاں سے شراب کی اسمگلنگ کو کسی اور جگہ پہنچایا جاتا ہے۔ اس ٹپل گاؤں سے ملحقہ خیر کا علاقہ ہے۔ جو ملاوٹ شدہ شراب کے کاروبار کا ایک غیر قانونی گڑھ بن گیا۔

ایسا نہیں ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایکسائز کو یہ معلوم نہیں ہے۔لیکن اس غیر قانونی کاروبار کے منافع کمانے والے کاروبار پر محکمہ ایکسائز نے کارروائی نہیں کی۔ افسران پنچایت انتخابات اور کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے میں مصروف ہیں۔

وہیں بے خوف شراب مافیا ملاوٹ والی شراب بنانے کے کام میں مصروف تھا اور سرکاری شراب کے ٹھیکے سے زہریلی خوراک تقسیم کی گئیں۔

اس واقعے کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ملزمان کے خلاف این ایس اے اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے بتایا کہ اب تک 4 سرکاری ٹھیکوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

اس واقعہ کی متعلق اے ڈی ایم انتظامیہ کے ذریعہ مجسٹریٹی انکوائری کی جارہی ہے۔ 15 دن میں اے ڈی ایم انتظامیہ ڈی پی پال سے انکوائری کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

وہیں مجسٹریٹی تفتیش میں اے ڈی ایم انتظامیہ ڈی پی پال نے ضلعی ایکسائز آفیسر کھیر اور کول کے ایس ڈی ایم دائرہ اختیار گبھانا اور 3 انسپکٹرز کو نوٹس جاری کیا ہے۔

Last Updated : May 30, 2021, 12:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.