واقعہ ریاست اترپردیش کے آگرہ کے ایس این میڈیکل کا ہے جہاں اس سے قبل بھی ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے لاپرواہی سامنے آچکی ہے ۔
جب اس تعلق سے طبی افسر مکیش وتس سے پوچھا گیا تو انہوں نے وارڈ بوائی وغیرہ پر کارروائی کرنے کی بات کہہ کر بچنے کی کوشش کی جبکہ اس سے قبل بھی ان کی جانب سے اس طرح کی لاپرواہی ہوچکی ہے۔
بتا یا جا رہا ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو جمعہ کو ایس این میڈیکل کی نئی بلڈنگ میں دوسری منزل پر داخل کرایا تھا، ڈاکٹرز نے اس کی بیوی کو دیکھا تو اس کی بیوی کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اس کا الٹراساؤنڈ کرانے کے لیے کہا۔
لیکن سہ پہر تک اس کے الٹرا ساؤنڈ کے لیے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ لہٰذا شوہر نے آ کسیجن کا سلینڈر اپنے کندھے پر رکھ کر اپنی بیوی کو نیچے لایا، اتنا ہی نہیں اس کے بعد اسے بذریعہ رکشہ الٹرا ساؤنڈ کرانے کے لیے لے گیا لیکن ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کسی طرح کا کوئی انتظام نہیں ہو پاتا ہے۔ اس پورے واقعے کی کسی نے ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔
ایس این میڈیکل کالج کے ایسے ویڈیو پہلے بھی وائرل ہو چکے ہیں پر آج تک ان پر کوئی کارروائی نہیں ہو پائی ہے۔