ETV Bharat / state

بریلی: پرائمری اسکولوں میں 'اسمارٹ کلاسز'

بریلی میں ضلع مجسٹریٹ نے مشن کایاکلپ کے تحت پرائمری اسکولوں کو بہتر معیار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت پرائمری اسکولوں میں اسمارٹ کلاسز لگائی جائیں گی۔

smart classes in primary school bareilly
پرائمری اسکولوں میں اسمارٹ کلاسیز
author img

By

Published : Nov 14, 2020, 4:30 PM IST

اسمارٹ سٹی کے زمرے میں شامل بریلی شہر کے نو پرائمری اسکولوں کے 30 کلاسز میں اسمارٹ کلاس لگائی جائیں گی۔ جہاں طلبا کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع ملنے جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

شہر کے اقلیت اکثریتی علاقے کو بھی خاص طور پر شامل کیا گیا ہے۔ دراصل ان اسکولوں میں انگریزی میڈیم کی طرز پر پروجیکٹر پر درس دیا جائےگا۔

پروجیکٹر پر اعلیٰ درجہ کی تعلیم دینے کا مقصد غریب گھروں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو بھی سماجی کارکردگی سے روبرو کرانا ہے۔

انگریزی میڈیم میں تعلیم حاصل کرنا ہر طالب علم کے لیے آسان نہیں ہوتا ہے۔ لہذا بریلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اسمارٹ سٹی منصوبہ کے تحت انگریزی میڈیم جیسی سہولیات فراہم کرائی جا رہی ہیں۔

بریلی شہر کے قاضی ٹولہ، سیلانی، عنایت گنج بزریا علاقے میں کئی اسکول ہیں، جہاں اسمارٹ کلاسیز شروع ہونے جا رہی ہیں۔ ان علاقوں کا انتخاب علاقے کی آبادی اور اس کی معاشی حالت کے مد نظر کیا گیا ہے۔

دراصل اسمارٹ کلاسز میں پروجیکٹر، انٹریکٹیو بورڈ، اسپیکر اور معقول لائٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس بورڈ پر آسانی سے لکھا اور پڑھا جا سکتا ہے۔ کلاس کے حساب سے نصاب بھی دکھایا گیا ہے۔

اسمارٹ بورڈ پر کس طرح ڈائیگرام تیار کیے جائیں گے، اس کی ٹریننگ دیوالی کے بعد شروع ہوگی۔ پہلے اساتذہ ٹریننگ لیں گے اور پھر اُس کے بعد طلباء کے ساتھ درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا جائےگا۔

مزید پڑھیں:

دیوالی کے موقعے پر بریلی کے بازار ہوئے گلزار

بہرحال بریلی میں ان کلاسز کے شروع ہونے کے ساتھ ہی غریب والدین کے طلبا کو بھی انگریزی میڈیم کی طرز پر تعلیم حاصل کرنے جیسا احساس ہوگا۔ اس کے علاوہ اسمارٹ کلاس اُن کے ذہنی معیار میں بہتری لانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.