میرٹھ: آزادی کی 75وی سالگرہ کے موقع پر آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت اس سال خصوصی تقریبات کے ساتھ ہر گھر ترنگا مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے اس مہم کے تحت جہاں سرکاری دفاتر محکموں اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ گھروں پر ترنگا لہرایا جائے گا وہیں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت مدارس میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ Sixty feet high Tricolour at Madarsa Jamia Madnia Meerut
یہ بھی پڑھیں:
اسی سلسلے میں آج میرٹھ میں مدرسہ جامعہ مدنیہ میں ترنگا تنصیب کا انعقاد کیا گیا۔ آزادی کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر مدرسے میں مستقل طور پر ترنگا نصب کیا گیا اور مدرسے کے بچوں نے مجاہدین آزادی کی قربانی دینے والے شہیدوں کے نام کے بینر اور تختیاں ہاتھوں میں لےکر ترنگا ریلی نکالی اور ہر گھر ترنگا مہم کے لیے لوگوں کو بیدار کیا۔ اس موقع پر ضلع اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے ترنگا تنصیب میں شرکت کی اور جھنڈی دکھا کر ترنگا ریلی کو روانہ کیا۔