ریاست اترپردیش کے ضلع جھانسی میں بیت الخلاء جانے والی چھ برس کی بچی کو ایک شخص نے پکڑ لیا۔ اس کے بعد اس معصوم کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
بچی کا شور سن کر مقامی لوگ وہاں پہنچے۔ اس کے بعد اس شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ضلع جھانسی کے تہرولی پولیس اسٹیشن علاقہ میں رہائش پذیر چھ سالہ معصوم بچی بیت الخلاء کے لیے گھر سے باہر گئی تھی۔ اسی دوران ایک 30 برس کے شخص نے بچی کو پکڑ لیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
مقامی لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر اس کی شکایت تھانے کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو پکڑ لیا اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس کے بعد بچی کو ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔