ETV Bharat / state

Sharavasti Road Accident شراوستی میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک - شراوستی کے اکونا علاقے میں دردناک سڑک حادثہ

ضلع شراوستی کے اکونا علاقے میں دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ آٹھ زخمی بتائے گئے۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 15, 2023, 3:06 PM IST

شراوستی: اترپردیش کے ضلع شراوستی کے اکونا علاقے میں ہفتہ کی صبح پیش آئے سڑک حادثے میں کار سوار چھ افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر آٹھ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پراچی سنگھ نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر سونرئی گاؤں کے نزدیک آج صبح تقریبا چھ بجے ایک تیز رفتار انووا کار درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 14افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جے سی بی کی مدد سے کار کو گڑھے سے باہر نکالا اور سبھی کو کمیونٹی ہیلتھ سٹر پہنچایا جہاں چھ کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ دیگر آٹھ کو نازک حالت میں بہرائچ میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کار سوار سبھی افراد پنجاب کے لدھیانہ سے یہاں ایک رشتہ دار کے آخری رسوم کی ادائیگی میں شرکت کرنے پہنچے تھے مہلوکین کی شناخت ہیرا لا(30)،راما دیوی، مکیش کمار(30)،پتی لال(30)،ویرو عرف امت(09)اور کار ڈرائیور ہریش(42)کے طور پر کی گئی ہے۔ کار ڈرائیور لدھیانہ کا رہنے والا تھا جبکہ دیگر لوگ کرموہنا تھانہ اکونا شراوستی کے رہنے والے تھے۔ زخمیوں میں سریش کمار(42)،ننکے عرف سشیل کمار(35)،نیتو(28)،ببلو(34)،سندرا عرف سریتا(30)روہی(08)،لاڈو(5) اور نیلم(25) کو علاج کے لئے بہرائچ بھیجا گیا ہے۔

وہیں آج ریاست مہاراشٹر کے رائے گڑھ کے کھپولی علاقے میں مسافروں سے بھری بس ہفتے کے روز ایک گہری کھائی میں گر گئی۔ جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ جب کہ تقریباً 25 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثے پر مختکف رہنماؤں نے رنج و غم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Raigad Bus Accident رائے گڑھ میں بس کھائی میں گری، 13 افراد کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.