ریاست اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں تھانہ اکدل کے تحت نگلہ بینی گرام میں منریگا کے تحت ایک سڑک بن رہی تھی۔ سڑک کی تعمیر کو لے کر دو فریق کے مابین جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ دونوں طرف سے گولیاں چل گئیں۔
گولی کی آواز سن کر لوگ ادھر اُدھر بھاگنے لگے، جس میں نصف درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی افراد کو فورا ضلع ہسپتال لے جایا گیا، جہاں حالت نازک دیکھتے ہوئے انہیں سیفئی منتقل کردیا گیا۔
زخمیوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ جب وہ لوگ گولی کی آواز سن کر باہر آئیں تو گولی چلانے والے گھر میں گھس کر بھی گولیاں چلا رہے تھے، جس میں دو خواتین زخمی ہوگئیں۔
وہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واردات پر پہنچی اور حالات کے جائزہ لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔