پولیس کے مطابق یوپی ایس ٹی ایف کی گاڑی وکاس کو لے کر کانپور آرہی تھی۔ اسپیڈ تیز تھی۔ اچانک راستے میں گاڑی پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں وکاس دوبے اور سپاہی کو چوٹیں آئیں، پولیس کے مطابق وکاس دوبے زخمی ایس ٹی ایف کے ایک افسر کی پستول چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران انکاؤنٹر میں وکاس دوبے ہلاک ہوگیا۔
وکاس دوبے کی موت کے بعد بکرو گاؤں کا ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے گاؤں کا جائزہ لیا۔ جہاں پورے گاؤں میں سناٹا ہے۔