ETV Bharat / state

'سپریم کورٹ کے موجودہ جج تحقیقات کریں' - پرینکا گاندھی کا مطالبہ

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ جن لوگوں نے وکاس دوبے جیسے مجرم کی پرورش کی، ان کی حقیقت سامنے آنی چاہئے۔

'سپریم کورٹ کے موجودہ جج تحقیقات کریں'
'سپریم کورٹ کے موجودہ جج تحقیقات کریں'
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 8:07 PM IST

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کانپور اسکینڈل میں سپریم کورٹ کے موجودہ جج سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پریانکا نے سوشل میڈیا کے ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے اتر پردیش کو جرائم کی ریاست میں تبدیل کردیا ہے۔ ان کے اپنے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بچوں پر جرم میں پہلا نمبر ہے۔ وہ دلتوں پر مظالم میں پہلے نمبر پر ہیں۔ خواتین کے خلاف جرائم میں پہلے نمبر پر ہیں، غیر قانونی اسلحہ اور ہتھیاروں میں نمبر ایک ہے۔ قتل میں پہلا نمبر ہے۔ یہ ریاست کی حالت ہے۔

انہوں نے کہا ’’امن و امان کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے اور وکاس دوبے جیسے مجرم اس صورتحال میں پنپ رہے ہیں اور پھل پھول رہے ہیں۔ اس کے بڑے بڑے کاروبار ہیں۔ کھلے عام جرائم کرتے ہیں۔ انہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے۔ پوری ریاست جانتی ہے کہ ان کی حفاظت سیاسی طاقتوں کے ذریعہ ہوتی ہے۔ ان کی سیاسی سرپرستی اقتدار میں آنے والوں سے ہوتی ہے۔ ہر کوئی دیکھ رہا ہے ، ہر ایک جانتا ہے‘‘۔گاندھی نے کہا کہ ’’ہم وکاس دوبے کے انکاؤٹر سے قبل شہید ہونے والے آٹھ پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو کس طرح یقین دلائیں گے کہ انہیں انصاف مل رہا ہے اور ان کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی‘‘۔

کانگریس پارٹی کا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ میں موجودہ جج کے ذریعہ جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے، جو کانپور معاملے کی جانچ کرکے عوام کے سامنے رکھے‘‘۔کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ جن لوگوں نے وکاس دوبے جیسے مجرم کی پرورش کی، ان کی حقیقت کو سامنے آنا چاہئے۔ جب تک حقیقت انکشاف نہیں ہوجاتی، تب تک مجرموں اور سیاست دانوں کے مابین کوئی گٹھ جوڑ سامنے نہیں آتا ، تب تک انصاف نہیں ہوگا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ انکوائری ہونی چاہئے اور انصاف ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاون کے دوران نماز کی تلقین کرنے والے پولیس اہلکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.