ETV Bharat / state

لڑکی کو زندہ جلانے کی کوشش - لڑکی

اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے شہر کوتوالی علاقے میں مبینہ طور سے چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کرنے پر ایک نوجوان نے گھر میں گھس کر لڑکی کے جسم پر تیل چھڑک دیا۔

چھیڑخانی کی مخالفت کرنے پر لڑکی کو زندہ جلانے کی کوشش
author img

By

Published : Aug 22, 2019, 4:42 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 9:32 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیتاپور سہر کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی 17 برس کی لڑکی کے ساتھ منگل کو گولو نامی نوجوان نے ریپ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن لڑکی کے ذریعہ مخالفت کرنے پر وہ اسے دھمکی دے کر فرار ہو گیا تھا۔

لڑکی کے والد کی تحریر کے مطابق گولو بدھ کو مٹی کا تیل لے کر گھر میں گھس آیا اور اس کی بیٹی پر تیل چھڑک کر اس کے جسم کو آگ لگانے کے بعد فرار ہو گیا۔ لڑکی کے چلانے پر پڑوسیوں نے وہاں پہنچ کر آگ بجھایا اور اسے ضلع ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا۔ لڑکی کی حالت بگڑنے پر ڈاکٹرز نے اسے لکھنؤ کے شیاما پرساد مکھرجی ہسپتال ریفر کردیا۔
لکھنؤ زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس راجیو کرشنا نے آج لکھنؤ کے سول ہسپتال پہنچ کر متاثرہ کا حال چال جانا اور حادثے کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ 70 تا 80 فیصد جھلس گئی ہے۔ پولیس مفرور ملزم گولو کی تلاش میں ہے۔
وہیں اس پورے معاملے میں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 'لڑکی اور گولو کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا اور دو روز پہلے دونوں کے اہل خانہ نے دونوں کو پکڑ لیا تھا۔ بعد میں لڑکی نے خود کو آگ لگا لی۔

Intro:Body:

Sitapur: 2 men set woman ablaze after trying to molest her

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 9:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.