ETV Bharat / state

گھر میں حصہ مانگنے کیلئے بہن پاکستان سے میرٹھ آئی، بھائی کو دھکمی دینے کا الزام - Pakistan sister threatens indian brother in meerut

پاکستان سے ایک بہن گھر میں حصہ مانگنے میرٹھ آئی۔ اس نے اپنے بھائی سے گھر میں حصہ مانگا۔ الزام ہے کہ اس نے اپنے بھائی کو دھمکی بھی دی ہے۔ بھائی کی جانب سے اس سلسلے میں تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ Pakistani Sister Comes to Meerut To Ask for share in House

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 10:51 AM IST

گھر میں حصہ مانگنے کیلئے بہن پاکستان سے میرٹھ آئی

میرٹھ: اترپردیش کے شہر میرٹھ کے تھانہ کے لیساڈی گیٹ علاقے سے ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ پاکستان سے بہن میرٹھ آئی اور اپنے بھائی کی جائیداد میں اپنا حصہ مانگنے لگی۔ اس حوالے سے ہائی وولٹیج ڈرامہ بھی کیا گیا۔ بھائی کا الزام ہے کہ بہن نے اسے دھمکی بھی دی ہے۔ اس نے اس سلسلے میں تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔

بھائی عاصم بیگ کے مطابق تھانہ دہلی کے علاقہ کے رہائشی قاسم کی بیٹی عظمیٰ کی شادی 22 سال قبل راولپنڈی کے صدر بازار کے رہائشی تنویر سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد عظمیٰ پاکستان چلی گئی۔ عظمیٰ کے چار بچے ہیں۔ والد قاسم کا انتقال ہو گیا ہے۔ عظمیٰ کا بھائی عاصم شیام نگر میں رہتا ہے اور دوسری بیٹی شب نور حسین آباد میں رہتی ہے۔ آٹھ نومبر کو عظمیٰ بھارت آئی اور دہلی گیٹ کے حسین آباد میں اپنی بہن شب نور کے گھر گئی۔

بدھ کی رات دیر گئے عظمیٰ شیام نگر میں اپنے بھائی عاصم کے گھر پہنچی اور اپنے بھائی سے گھر میں حصہ مانگنے لگی۔ اس بات پر بھائی اور بہن کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ اہل علاقہ کے سمجھانے پر عظمیٰ کوتوالی میں اپنے پرانے گھر پہنچ گئی جب کہ عاصم نے اپنی جان کو خطرہ ظاہر کرتے ہوئے بہن عظمیٰ کے خلاف تھانہ لیساڈی گیٹ میں شکایت درج کروائی ہے۔

مزید پڑھیں: ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی پاکستانی ماں اور بیٹا گرفتار

Seema Haider Gets New House پاکستانی سیما حیدر کا نیا گھر تیار

عاصم نے الزام لگایا کہ اگر اس نے جائیداد نہیں دیا تو اس کی بہن اسے جان سے مارنے اور اس کے بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ عاصم نے بتایا کہ اس کے والد قاسم نے مرنے سے قبل جائیداد تمام بہن بھائیوں میں برابر تقسیم کر دی تھی۔ عظمیٰ اپنی جائیداد بیچ کر پاکستان چلی گئی تھی۔ متاثرہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی محنت سے یہ مکان خریدا ہے جس میں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہ رہا ہے اور اس پر اس کی بہن کا کوئی حق نہیں ہے۔ اسی دوران شکایت ملنے کے بعد لیساڈی گیٹ چوکی کے انچارج محمد قاسم نے دونوں بھائی اور بہنوں کو تھانے بلا کر سمجھوتہ کرانے کی بات کہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.