اسٹوڈنٹ مینوفیسٹو 'Student Manifesto' کے ذریعے تنظیم نے تمام سیاسی پارٹیوں سے طلباء کی کامیابی، پڑھائی اور بے روزگاری جیسے اہم معاملات کو انتخابی موضوع بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تنظیم کے قومی جنرل سیکرٹری مصعب قاضی نے کانپور پریس کلب میں اپنی تنظیم کا اسٹوڈنٹ مینوفیسٹو کا رسم اجراء کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ وبا کے بعد راحت پیکج، روزگار، نوجوانوں کی تکالیف، میڈیکل، ایجوکیشن، ہیومن رائٹس اور ٹیکنالوجی کو بڑھاوا دینے کا ہمارا مطالبہ ہے۔
مصعب قاضی نے کہا کہ تعلیم پر جی ڈی پی 8 فیصد تک بڑھایا جائے، ریاست میں میڈیکل کالج بڑھایا جائے یوپی کے سرکاری اسکولوں میں سرکاری امداد حاصل کردہ اسکولوں کے طلبہ کو 10 فیصد سیٹوں کا ریزرویشن ملے۔
انہوں نے کہا کہ سنبھل ضلع میں یونیورسٹی کا قیام ہو، مدرسہ سے سند یافتہ طلبہ کی سند کی قبولیت ڈگری کے برابر دی جانی چاہیے، جسٹس رنگ ناتھ مشرا کمیشن کی سفارشات کو لاگو کیا جانا چاہئے۔ اسکولوں کی بنیادی ڈھانچہ میں سدھار کیا جانا چاہیے، تمباکو اور نسلی اشیاء کے بے جا استعمال پر بنے قانون کو سختی سے لاگو کیا جانا چاہئے وغیرہ کا مطالبہ کیا ہے۔