ETV Bharat / state

SIO Organize Prophet Biography ایس آئی او کی جانب سے سیرت نبویؐ پر مضمون نویسی مقابلہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 1:50 PM IST

نبی آخر الزماں حضرت محمدؐ کی سیرت رہتی دنیا تک تمام ہی انسانوں کے لیے نمونہ اور راہِ ہدایت ہے۔ نبیؐ کی زندگی قرآن کا عملی نمونہ ہے۔ سیرت رسول پر عمل کرنے سے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے قومی صدر رمیس ای کے نے لکھنؤ میں کیا۔ Essay competition on Prophet biography in Lucknow

ایس آئی او کی جانب سے سیرت نبویؐ پر مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد

لکھنؤ: ایس آئی او یوپی سینٹرل زون کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کی سیرت پر مضمون نویسی کے مقابلے کے موقع پر منعقدہ تقسیم انعامات کے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے رمیس ای کے نے کہا کہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا گزشتہ 41 سالوں سے ملک کے طلباء اور نوجوانوں میں تعلیمی میدان میں انقلاب اور تبدیلی کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہم ایسے طلبہ چاہتے ہیں جو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے پر نظر رکھیں اور یہاں موجود تمام برائیوں اور مسائل کو ختم کرنے کے لیے جدوجہد کریں۔ ایس آئی او یوپی سنٹرل زون کے صدر رافع اسلام نے کہا کہ یہ تنظیم تعلیم کے میدان پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔ طلبا کو اپنی صلاحیتوں کو نہ صرف پہچاننا چاہیے بلکہ اپنے کردار کی تعمیر بھی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا بابرکت مہینہ ابھی گزرا ہے۔ اس بابرکت مہینے کے موقع پر ایس آئی او یوپی سنٹرل نے ریاستی سطح پر سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا تھا جس میں نوجوانوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Eid-e-Milad-Un-Nabi 2022 ہفتہ وحدت میں سیرت نبویؐ کے ذریعہ غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن، مولانا کلب جواد نقوی

اس مقابلے کا مقصد یہ بتانا تھا کہ محمدؐ کی زندگی آج کے دور کے لیے کتنی اہم ہے۔ مضمون نویسی کے مقابلے میں یسریٰ زیبی، زینب نسیم، مصباح صلاح الدین نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 3000 روپے، دوسرے کو 2500 روپے اور تیسرے کو 2000 روپے نقد ٹرافی، میڈل اور کتابیں انعام کے طور پر دی گئیں۔ اس کے علاوہ 10 شرکاء کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔ اس مقابلے کے تمام شرکاء کو اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر جماعت اسلامی ہند شہر لکھنؤ کے ناظم شہر امجد سعید فلاحی، زونل سکریٹری نوفل معراج، کیف خان، مولانا امجد فلاحی اور کثیر تعداد میں شرکاء موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.