ETV Bharat / state

کانپور: سیرت النبیؐ پر کوئز کمپٹیشن، طلباء میں انعامات تقسیم

کانپور میں اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے سیرت النبی کے نام پر کرائے گئے کوئز کمپٹیشن میں اول، دوم ، سوم آنے والے طلباء کو ٹرافی میڈل اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

کانپور: سیرت النبی پر کوئز کمپٹیشن، طلباء میں انعامات تقسیم

author img

By

Published : Nov 8, 2021, 4:59 PM IST

اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے کانپور کے گلشن میریج ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن کے قومی صدر نے طلباء کو انعامات تقسیم کیے۔

کانپور: سیرت النبی پر کوئز کمپٹیشن، طلباء میں انعامات تقسیم

اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن کی کانپور یونٹ نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر سیرت النبی کو عام کرنے کے مقصد سے مدارس اور اسکول کے طلباء اور نوجوانوں کے لیے سترہ اکتوبر کو ایک سیرت کوئز کمپٹیشن کرایا تھا۔ سیرت کوئز کمپٹیشن میں شرکت کرنے والے طلبا کو سیرت النبی کے موضوع پر تمام لٹریچر مہیا کرایا گیا تھا۔

سیرت کوئز کمپیٹیشن کو کرانے کا مقصد صرف یہ تھا کہ نئی نسل میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا حقیقی علم عام ہوجائے تاکہ وہ اپنی زندگی سیرت کے مطابق گزار سکیں۔

اس کمپٹیشن میں تقریباً 1000 بچوں نے شرکت کی تھی جس میں 600 سے زائد بچے پاس ہوئے، اول دوم اور سوم آنے والے بچوں کو ٹرافی میڈل اور نقد انعام سے نوازا گیا، میریٹ میں آنے والے تمام بچوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر برادر محمد سلمان نے خطاب کرتے ہوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا تفصیل سے ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالات حاضرہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق اور کردار کو اپنی زندگی میں ڈھال کر پیش کرنے سے ملک کے اندر امن و چین اور سکون پیدا ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.