مظفر نگر: یوٹیوب گلوکار فرمانی ناز کے کزن (چچیرے بھائی) کے قتل کیس میں منگل کو اتر پردیش کی مظفر نگر پولیس نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے یوٹیوب گلوکار فرمانی ناز کے حقیقی والد اور بھائی فرمان کو چار دیگر ملزمان کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق فرمانی ناز کے والد عارف اور بھائی فرمان نے اپنے کزن خورشید کو اس لیے چاقو سے وار کرتے ہوئے قتل کردیا تھا کیونکہ مقتول خورشید کے فرمان کی سالی سے ناجائز تعلقات تھے۔ دراصل معاملہ مظفر نگر کے رتن پوری تھانہ علاقہ کا ہے جہاں 5 اگست 2023 کو یوٹیوب گلوکار فرمانی ناز کے کزن خورشید کو نامعلوم حملہ آوروں نے گنے کے کھیت میں چاقو کے وار سے اس وقت قتل کر دیا تھا جب مقتول خورشید اپنے گھر سے جنگل میں جانوروں کے لیے چارہ لینے جارہا تھا۔
مظفر نگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجیو سمن کی ہدایت پر رتن پوری پولیس اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم اس قتل کیس میں کئی نکات پر کام کر رہی تھی۔رتن پوری پولیس نے جب اس معاملے میں کئی لوگوں کو حراست میں لے کر سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس قتل کی بڑی وجہ ناجائز تعلقات کا انکشاف ہوا- معاشرے میں بے عزتی ہوتے دیکھ باپ اور بیٹے نے اپنے ساتھ چار اور لوگوں کو لے کر اس خوفناک سازش کو انجام دیا اور اپنے ہی خاندان کے ایک نوجوان کا بے رحمی کے ساتھ قتل کر دیا۔ رتن پوری پولیس نے منگل کو یوٹیوب گلوکار فرمانی ناز کے کزن خورشید کے قتل کیس میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے فرمانی ناز کے حقیقی والد عارف اور بھائی فرمان کو اس معاملے میں دو دیگر ملزمان کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ اس واقعہ میں ملوث دو ملزمان پولیس کی گرفت سے باہر بتائے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Atiq Ahmed two Minor Sons عتیق احمد کے دو بیٹے جوینائل ہوم سے رہا
ایس پی دیہات اتل سریواستو نے بتایا کہ 5 اگست 2023 کو رتن پورہ علاقے میں خورشید نامی نوجوان کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔آج اس قتل کی تحقیقات میں پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ دو ملزمان ابھی تک فرار ہیں رتن پوری پولیس نے گرفتار کیے گئے چار ملزمان عارف، فرمان، شاکر، فریاد اور ذاکر کو قتل کے مقدمات میں جیل بھیج دیا ہے اس کیس میں جب ملزمان سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو ملزمان فرمان اور عارف نے بتایا کہ مقتول نوجوان خورشید کے فرمان کی سالی سے ناجائز تعلقات تھے اور اکثر وہ فون پر بات کرتا تھا جس کی وجہ سے معاشرے میں اس کی توہین ہو رہی تھی اس لیے ہم نے اسے سازش کے تحت قتل کیا۔