ETV Bharat / state

سدھارتھ نگر: کورونا سے دس افراد کی موت

اترپردیش کے سدھارتھ نگر میں اب تک کورونا وائرس سے 178 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کووڈ-19
کووڈ-19
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 2:50 PM IST

اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں کورونا وائرس کے مجموعی 233 متاثرین مریضوں میں سے اب تک دس مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 178مکمل طور سے شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سیما رائے نے بتایا کہ 'ضلع میں اب تک 6 ہزار 230 مشتبہ افراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 5 ہزار 449 کی رپورٹ منفی اور 233 کی رپورٹ مثبت آئی ہے'۔

انہوں نے بتایا 'کورونا وائرس سے متاثرہ 233 مریضوں میں سے دس کی دوران علاج موت ہوئی ہے جبکہ 178 مکمل طور سے شفایاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں'۔

انہوں نے بتایا کہ 'اس وقت ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ 45 افراد ہیں جن میں سے 23 کا علاج کووڈ 19 برڈ پور، 13 کا خلیل آباد، 6 کا بستی، ایک کا گورکھپور میڈیکل کالج، ایک کا کنگ جارج میڈیکل کالج لکھنؤ اور ایک کا لوک نائیک جئے پرکاس نارائن اسپتال لکھنؤ میں علاج چل رہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 20ویں روزاضافہ
بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 17 ہزار سے زائد نئے کیسز

انہوں نے بتایا کہ 'جمعہ کو ضلع میں کورونا وائرس کا کوئی بھی مریض نہیں ملا ہے۔ وہیں گورکھپور میڈیکل کالج جانچ کے لئے بھیجے گئے نمونوں میں سے 252 نمونوں کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.