ETV Bharat / state

متھرا کیس: آئندہ سماعت 18 جنوری کو

اترپردیش کے متھرا میں سری کرشن جنم بھومی کیس کو لے کر پیر کو ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ اب اگلی سماعت 18 جنوری کو ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سینیئر ایڈوکیٹ کی موت کی وجہ سے 'شوک' کا اعلان کیا گیا جس کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی۔

جنم بھومی معاملے کی آئندہ سماعت 18 جنوری کو ہوگی

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 7:31 PM IST

شری کرشن جنم بھومی کی موجودہ مالک اور تجاوزات سے پاک احاطہ کی ملکیت کے مطالبہ کے لئے دائر درخواست پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت پیر کو ملتوی کر دی گئی۔ سینیئر ایڈوکیٹ کی موت کی وجہ سے 'یوم شوک' رکھا گیا جس کی وجہ سے آئندہ معاملے کی سماعت اب 18 جنوری کو ہوگی۔

جنم بھومی معاملے کی آئندہ سماعت 18 جنوری کو ہوگی

شری کرشن جنم بھومی احاطہ 13.37 ایکڑ پر مشتمل ہے جس میں سری کرشن جنم بھومی لیلا منچ اور بھاگوت بھون 11 ایکڑ پر اور شاہی عیدگاہ مسجد 2.37 ایکڑ پر تعمیر کی گئی ہے۔ 25 ستمبر کو ہری شنکر جین، وشنو شنکر جین، رنجنا اگنی ہوتری سمیت پانچ وکلاء نے احاطے کو مسجد سے آزاد کرنے کے مطالبے کو لے کر عدالت میں عرضی دائر کی تھی۔

سری کرشن جنم بھومی سیوا سنستھان، شاہی عیدگاہ کمیٹی، سنی وقف بورڈ اور سری کرشن سیوا ٹرسٹ کو مدعا علیہ بنایا گیا ہے۔ مدعا علیہ کے وکلاء نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں اپنا اپنا وکالت نامہ داخل کیا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت پیر کو ملتوی کردی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ کورٹ میں شاہی عید گاہ کمیٹی کے ایڈوکیٹ نے شری جنم بھومی کیس میں اعتراض درج کرانے کو لے کر 7 جنوری کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں پیر کو صبح گیارہ بجے ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت ہونی تھی لیکن سینیئر ایڈوکیٹ کے انتقال کے سبب ڈسٹرکٹ کورٹ نے 'شوکواس' قرار دیا۔ جس کے سبب سماعت ملتوی ہو گئی اور آئندہ سماعت 18 جنوری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ اکتوبر 1968 کو کٹرا کیشو دیو مندر کی زمین کا سمجھوتہ شری کرشن جنم استھان سوسائٹی کے ذریعے کیا گیا۔ 20 جولائی 1973 کو یہ زمین ڈکری کی گئی تھی، ڈکری 12 منسوخ کرنے کے مطالبے کو لے کر سینیئر ڈویژن جج کی عدالت میں عرضی دائر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جنم بھومی معاملے کی آئندہ سماعت 15 جنوری کو ہوگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.