جونپور: ایڈیشنل سیشن جج کورٹ نے شرم جیوی ایکسپریس دھماکہ کیس میں بنگلہ دیشی عسکریت پسند ہلال الدین عرف ہلال اور مغربی بنگال کے نفیکول بسواس کو موت کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ 28 جولائی 2005 کو ہونے والے دھماکے میں 14 افراد ہلاک اور 62 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس سے قبل عدالت نے دو ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔ جہاں عدالت نے ایک ملزم پر بم بنانے اور دوسرے پر پٹنہ جنکشن سے ٹرین میں بم رکھنے کا الزام لگایا۔ اس معاملے میں جونپور کی عدالت میں کل 43 گواہ بھی پیش ہوئے۔
واضح ہو کہ 28 جولائی 2005 کو سنگرا مؤ کے ہرپال گنج ہریہر پور کے قریب شرم جیوی ایکسپریس میں عسکریت پسندوں کے بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک اور تقریباً 62 لوگ شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس کیس میں ٹرین میں بم رکھنے والے بنگلہ دیشی عسکریت پسند رونی عرف عالمگیر اور سازش رچنے والے عبید الرحمان کو سال 2016 میں ایڈیشنل سیشن جج بدھی رام یادو کی عدالت میں سزائے موت سنایا جا چکا تھا۔ دونوں نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے جو زیر غور ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- اڈانی-ہنڈنبرگ معاملہ: سپریم کورٹ نے ایس آئی ٹی جانچ کا حکم دینے سے انکار کر دیا
- کرناٹک کے بیلگاوی میں ایک اور غیرانسانی واقعہ پیش آیا، خاتون پر حملہ کرکے نیم برہنہ کردیا گیا
غور طلب ہو کہ باقی دو ملزم بنگلہ دیش کے رہنے والے ہلال الدین اور مغربی بنگال کے رہنے والے نفیکول کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ سزا کی تاریخ 2 جنوری 2024 مقرر کی گئی تھی۔ تاہم اس تاریخ کو عدالت میں سزا سے متعلق سوال کی سماعت کرتے ہوئے سزا کی تاریخ 3 جنوری مقرر کی گئی تھی۔