ETV Bharat / state

معشوقہ کے والد کو گولی مارنے والا گرفتار

14 اپریل کو موٹرسائیکل پر سوار دو شرپسندوں نے کرشن کمار کو سیکٹر-50 میٹرو اسٹیشن کے قریب گولی مار دی تھی۔ تفتیش کے دوران پولیس نے سیکٹر-76 میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوشیار پور کے رہائشی راہل اور مورنا کے رہائشی پرویندر کو گرفتار کیا۔

Shot to get the girl's father out of the way_up_noida_upur
معشوقہ کے والد کو گولی مارنے والا گرفتار
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 3:15 PM IST

کوتوالی سیکٹر-49 پولیس نے گذشتہ ہفتے سیکٹر-50 میٹرو اسٹیشن کے قریب مالی کو گولی مار کر زخمی کرنے کے واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ یہ معاملہ عشق و معاشقہ کا نکلا۔

مالی کی بیٹی کے عاشق نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اس واردات کو انجام دیا۔ ملزم نوجوان اپنی معشوقہ کی شادی کا فیصلہ کہیں اور کرنے پر لڑکی کے والد سے ناراض تھا۔ اس لیے اس نے لڑکی کے والد کو ہی راستہ سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

گرفتار ملزم کا ایک ساتھی فرار ہے۔ پولیس نے ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔

واضح رہے کہ 14 اپریل کو موٹرسائیکل پر سوار دو شرپسندوں نے کرشن کمار کو سیکٹر-50 میٹرو اسٹیشن کے قریب گولی مار دی تھی۔

مالی کی اہلیہ کی شکایت پر یہ رپورٹ کوتوالی سیکٹر-49 میں درج کی گئی تھی۔ تفتیش کے دوران پولیس نے سیکٹر-76 میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوشیار پور کے رہائشی راہل اور مورنا کے رہائشی پرویندر کو گرفتار کیا۔

ملزم راہل نے کہا کہ وہ اور کرشنا کی بیٹی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ کرشنا نے اپنی بیٹی کی شادی بریلی میں طے کی ہے۔

اس سے ناراض ہوکر اس نے اپنے دوست پرویندر اور انکیت کے ساتھ مل کر کرشنا کو گولی مار دی تھی۔ کرشنا کو مردہ سمجھ کر ملزم فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں سورکھا کا رہائشی انکت ابھی تک فرار ہے۔ جلد ہی اسے بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.