اسی ضمن میں کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر 6 کے ہرولا گاؤں میں پولیس نے گجراج سنگھ نامی شخص کی کرانہ دکان پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا ہے۔
پالیتھین ملنے پر 5000 روپے کا جرمانہ لگایا اور جرمانہ وصول کرنے کے بعد پولیس اسے تھانہ لے گئی اور اس پر دفعہ 151 کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا۔
گجراج کی اہلیہ سمرن نے بتایا کہ ہم غریب ہے اور ہمارا یہ واحد ذریعہ معاش ہے۔ ہمارے چھوٹے بچے ہیں۔ لہذا گجراج سنگھ کو رہا کردیا جائے۔ لیکن اس کی کوئی بات پولیس نے نہیں سنی اور گجراج کو گرفتار کرلیا۔