اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں شیوسینا رہنما للت موہن شرما کی کال پر، شہر کے سربراہ لوکیش سینی اور سینئر اومکر پنڈت کی سربراہی میں شیوسینا کارکنان نے پاکستان کے ننکانہ صاحب گردوارہ پر پتھراؤ کے واقعے کے خلاف شہر کے شیو چوک پر شدید احتجاج کیا اور پاکستای وزیراعظم عمران خان کا پتلا نذر آتش کیا۔
شیوسینا کے ضلع ٓصدر لوکیش سینی کا کہنا ہے کہ' پڑوسی ملک پاکستان میں انتہا پسندوں نے سکھوں کے مقدس گردوارے کی بے حرمتی کی ہے جس کے خلاف پورے بھارت میں غم و غصہ ہے۔ اس موقع پر سکھ و ہندو طبقہ کے افراد بھی موجود رہے اور پاکستان مخالف نعرے لگائے گئے۔