ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مولانا یعسوب عباس نے بتایا کہ 28 جولائی کو شیعہ پرسنل لاء بورڈ کی اہم اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملک بھر سے شیعہ عالم دین، دانشور حضرات شرکت کریں گے۔
مولانا یعسوب عباس نے بات چیت کے دوران بتایا کہ ماب لنچنگ، طلاق ثلاثہ اور اور شیعہ مسلمانوں کو الگ سے ریزرویشن دینے پر بات چیت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سچر کمیٹی نے ملک میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے رپورٹ تیار کی تھی، اسی طرز پر شیعہ مسلمانوں کے لیے رپورٹ تیار کر کے ریزرویشن دیا جائے۔
اس کے علاوہ یعسوب عباس نے کہا کہ شیعہ پرسنل لا بورڈ 2006 سے طلاق ثلاثہ پر مسلسل قانون سازی کا حمایتی رہا ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ قانون بناکر خواتین کے حقوق کو یقینی بنایا جائے۔