ETV Bharat / state

Shia Sumni Scholars Press Conferance: امن و امان کے ساتھ محرم کا جلوس نکالنے کی اپیل - یوپی نیوز

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے اولڈ بوائز لاج میں محرم کی دس تاریخ (یوم عاشور) کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں امن و امان کے ساتھ جلوس نکالنے کی اپیل کی گئی۔ Shia sumni scholars press conferance regarding Muharram

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 8, 2022, 4:56 PM IST

علیگڑھ: کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں گذشتہ دو برسوں سے تمام مذہبی تقریبات اور مجالس کے انعقاد کو محدود کردیا گیا تھا، لیکن رواں برس تمام پابندیوں کے ختم ہونے کے بعد محرم کا تہوار روایتی انداز میں منایا جارہا ہے۔ محرم کی دس تاریخ کو علیگڑھ کے مختلف علاقوں سے جلوس نکالا جائے گا، جس سے متعلق علیگڑھ شہر مفتی محمد خالد حمید، اے ایم یو شیعہ تھیالوجی کے صدر شعبہ ڈاکٹر محمد اصغر، علیگڑھ کربلا متولی مختار زیدی سمیت دیگر شیعہ سنی اسکالرز نے پریس کانفرنس میں عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان کے ساتھ جلوس نکالے اور جلوس کے دوران آنے جانے کے لیے اگر کسی کو پریشانی ہوتی ہے تو وہ علیگڑھ انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

امن و امان کے ساتھ محرم کا جلوس نکالنے کی اپیل

علیگڑھ کربلا کے متولی مختار زیدی نے بتایا کہ ماہ محرم میں نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین کی یاد میں ماتمی جلوس نکالا جاتا ہے۔ یہ جلوس گزشتہ دو برسوں سے کورونا پابندیوں کے سبب نہیں نکالا گیا تھا تاہم اس بار حسب روایت جلوس نکالا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس تہوار کی جو بھی روایات ہیں اسی مناسبت سے وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جلوس امن کے ساتھ نکالا جائے گا اور پولیس انتظامیہ مکمل تعاؤن کرے گی تاہم علیگڑھ میں کبھی بھی شیعہ، سنی کے مابین تنازع نہیں ہوا ہے، علیگڑھ انتظامیہ اور پولیس کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس دنوں سے علیگڑھ پولیس کی جانب سے کیے گئے حفاظتی انتظامات قابل تعریف ہیں اور ہمیں امید ہے کہ محرم کی دس تاریخ کو بھی جلوس کے دوران پولیس کی جانب سے حفاظتی اور علیگڑھ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صفائی کے انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔

کربلا کے متولی مصطفی زیدی نے بتایا کہ ماتمی جلوس نکالنے کے تعلق سے انتظامیہ سے مسلسل میٹنگ جاری ہے، ڈی آئی جی دیپک کمار سے شیعہ مذہبی رہنماؤں کی میٹنگ ہوئی ہے۔ کربلا میں صفائی اور روشنی کے مکمل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم کی دس تاریخ کو مکمل امن کے ساتھ جلوس نکالے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Muharram 2022: علیگڑھ پولیس انتظامیہ نے کربلا کا معائنہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.