ETV Bharat / state

شیعہ پرسنل لاء بورڈ نے طالبان کی حمایت میں اٹھنے والی آواز کی مذمت کی - भारत में तालिबान को समर्थन

مولانا یعسوب عباس نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعہ بھارت میں طالبان کی حمایت میں اٹھنے والی آواز کی سخت مذمت کی ہے۔

شیعہ پرسنل لاء بورڈ نے طالبان کی حمایت میں اٹھنے والی آواز کی مذمت کی

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 8:21 PM IST

آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعہ بھارت میں طالبان کی حمایت میں اٹھنے والی آواز کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ بہت ہی افسوس ناک پہلو ہے کہ طالبان جیسے نظریات کی حمایت میں بھارت میں آواز بلند ہورہی ہے۔'

شیعہ پرسنل لاء بورڈ نے طالبان کی حمایت میں اٹھنے والی آواز کی مذمت کی

شیعہ پرسنل لا بورڈ اس کی سخت مذمت کرتا ہے اور ایسے لوگوں پر سخت کارروائی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ 'یہ وہی طالبان ہیں جس نے بیان میں ہزارا کمیونٹی کو لوگوں کا استحصال اور ان پر تشدد کیا ہے۔ مذہب کے نام پر خونریزی و فساد مچانے والے طالبان کی آل انڈیا پرسنل لاء بورڈ سخت مخالفت کر رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'افغانستان میں حضرت امام حسینؓ کے نام سے لگے جھنڈے کی بے حرمتی کی جارہی ہے طالبان نظریات کے یہاں بھی لوگ ہیں وہ حضرت امام حسینؓ سے منسوب مجلس علم کی توہین کرتے ہیں ہم اسے برداشت نہیں کرسکتے۔ شیعہ مکتب فکر کے لوگوں کی جانب سے ہم اس کی شدید مذمت کررہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: طالبان کی فتح پر سلام پیش کرتا ہوں: مولانا سجاد نعمانی

واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سماج وادی پارٹی سے رکن پارلیمان شفیق الرحمٰن برق نے طالبان کی حمایت کی تھی جن پر ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان سجاد نعمانی نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ متعدد افراد ہیں جو حمایت کا اظہار کررہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.